لیاری فائرنگ میں دو بچے ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں لیاری کے علاقے میں پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی نظر بندی کے خلاف احتجاج کے دوران دو بچے گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پولیس نے احتجاج کرنے والے پارٹی کارکنوں پر گولی چلائی جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔ البتہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شر پسندوں کی فائرنگ کے باعث ہوا ہے۔ لیاری میں جمعرات کو بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، جس کے دوران تانگہ سٹینڈ کے علاقے میں فائرنگ کے دوران دو بچے طفیل اور عبدالرحمان ہلاک ہوگئے، جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شرپسندوں کی فائرنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ایس پی لیاری فیاض خان کا کہنا ہے لیاری میں بھی بھی شدید فائرنگ جاری ہے، احتجاج کی آڑ میں فائرنگ کی جارہی ہے۔ تین روز قبل ایک تھانے اور ایس پی آفس پر بھی فائرنگ کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی ہے، جس میں ان بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گالی اور گولی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے۔ لیاری میں ایجنسیوں کے لوگ ان پرتشدد احتجاج میں ملوث ہیں، مقامی لوگوں کا اس سے کوئی تعلق ہے۔ یاد رہے کہ بینظیر بھٹو کی لاہور میں نظر بندی کے بعد سے لیاری میں احتجاج جاری ہے جس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ لیاری پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھاجاتا ہے۔ ان کی آمد کے موقع پر یہاں کے لوگوں کی بھی ایک بڑی تعداد استقبال کے لیے پہنچی تھی، اور بینظیر بھٹو کی حفاظت کے لیے بنائی گئی جانثاران بینظیر فورس میں بھی لیاری کے نوجوان شامل تھے۔ اٹھارہ اکتوبر کو ہونے والے بم دھماکے میں بھی لیاری کے دس کے قریب کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔ دریں اثناء سب میرین چوک پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن جیسے ہی احتجاج کے لیے جمع ہوئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف میاں رضا ربانی، رکن قومی اسمبلی یوسف تالپر، شمع مٹھیانی سمیت دو درجن کارکن شامل ہیں۔ ادھر ٹھٹہ، نوابشاھ، چھاچھرو میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں، جس دوران کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں سندھ میں احتجاجی مظاہرے، گرفتاریاں14 November, 2007 | پاکستان بینظیر نظر بندی: کراچی میں احتجاج14 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی:اسلام آباد میں مظاہرے15 November, 2007 | پاکستان پاکستان کے ادارے بکھرنے کا خطرہ15 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||