بینظیر نظر بندی: کراچی میں احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں بینظیر بھٹو کی نظر بندی کے خلاف دوسرے روز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے اکثریتی علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ احتجاج کا سب سے زیادہ زور لیاری میں دیکھنے میں آیا جہاں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ادھر گزشتہ روز پریس کلب سے باہر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والی پیپلز پارٹی کی اراکین کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کے نفاذ، ججوں کی برطرفی اور بنیادی حقوق کی معطلی کے خلاف وکلاء تنظیموں نے بدھ کو بھی ہائی کورٹ کا مکمل اور ماتحت عدالتوں کا علامتی بائیکاٹ جاری رکھا۔ ہائی کورٹ بار کو سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی نے خطاب کیا اور وکلاء تحریک کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عبوری آئینی حکم کے تحت حلف لینے والوں کو جج نہیں تسلیم نہیں کیا جائیگا اور ان کے خلاف وکلاء اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کا کہنا ہے تھا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر انتخابات بے معنیٰ ہیں۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں جیو ٹی وی کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیکریٹری اطلاعات، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پیمرا کو نوٹس جاری کیے اور سماعت سولہ نومبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے موقع پر جیو کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، جبکہ عدالت کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے داخلے پر پابندی کے خلاف بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کے خاموش احتجاج کیا۔ ملک میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کے حصص مارکیٹ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں تین سو پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ |
اسی بارے میں سندھ میں تین روزہ احتجاج کا اعلان13 November, 2007 | پاکستان پی پی پی: مظاہرے کی کوشش ناکام 11 November, 2007 | پاکستان ماتحت عدالتوں میں ہڑتال جاری12 November, 2007 | پاکستان کراچی:وکلاء کی گرفتاریاں جاری13 November, 2007 | پاکستان میڈیا بلیک آؤٹ، صحافی سراپااحتجاج10 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||