سندھ میں تین روزہ احتجاج کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کی نظر بندی کے خلاف صوبہ سندھ میں منگل سے تین روز تک احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید قائم علی شاھ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کیا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف جنرل مشرف انتخابات کا اعلان کر رہے ہیں اور دوسری طرف سیاسی جماعتوں کو عوام سے دور رکھا جارہا ہے۔ اگر سیاسی جماعتیں الیکشن مہم نہیں چلائیں گی تو انتخابات کیسے ہوں گے۔ ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں نوجوانوں نے دکانیں بند کرادی ہیں اور ٹائر جلاکر ٹریفک معطل کردیا ہے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔
ٹھٹہ میں پولیس اور پی پی کے کارکنوں میں جھڑیں ہوئی ہیں اور پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی سسئی پیلجو سمیت بیس سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ بینظیر بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس نے ضلعی صدر سمیت دس کے قریب کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ بدین اور میرپور خاص سے بھی احتجاج کی اطلاعات ہیں۔ لیاری میں احتجاج کے دوران شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلیوں سے لڑکے نکل نکل کر فائرنگ کرتے رہے اور یہ سلسلہ بیس منٹ تک جاری رہا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد وہ فرار ہوگئے۔ ایس پی پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی گرفتاری کی گئی ہے۔ |
اسی بارے میں پی پی پی: مظاہرے کی کوشش ناکام 11 November, 2007 | پاکستان ماتحت عدالتوں میں ہڑتال جاری12 November, 2007 | پاکستان کراچی:وکلاء کی گرفتاریاں جاری13 November, 2007 | پاکستان میڈیا بلیک آؤٹ، صحافی سراپااحتجاج10 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||