ماتحت عدالتوں میں ہڑتال جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملک بھر میں وکلاء تنظیموں کی جانب سے سوموار کے روز بھی ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رہا البتہ کراچی میں وکلاء نے پاکستان بار کونسل کے فیصلے کے مطابق صرف ایک گھنٹے کے لیے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ پاکستان بار کونسل کے فیصلے کے مطابق سوموار بارہ نومبر سے ماتحت عدالتوں میں صرف ایک گھنٹے کی جزوی ہڑتال کی جانی تھی۔ لیکن کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر اہم شہروں بشمول لاہور، راولپنڈی اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ میں وکلاء تنظیموں کی جانب سے اعلیٰ عدالتوں سمیت ماتحت عدالتوں کا بھی پورے دن کے لیے بائیکاٹ جاری رکھا گیا ۔ ملتان سے پاکستان بار کونسل کے وائس چئرمین عزیز اکبر بیگ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’ بار کونسل کا تو یہی فیصلہ ہے کہ بارہ نومبر سے ماتحت عدالتوں میں صرف ایک گھنٹے کی روزانہ ہڑتال کی جائے گی۔ لیکن ساتھ ہی تمام بارکونسلوں کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے کے حوالے سے فیصلہ کر سکتی ہیں‘ ۔ اُن کا کہنا تھا کہ کئی شہروں میں پیر کے روز بھی ماتحت عدالتوں کا پورے دن کے لیے بائیکاٹ کیا گیا۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انُہوں نے کہا کہ ضلعی بار کونسلوں کا موقف ہے کہ اُن کے ارکان کی بڑی تعداد تاحال گرفتار ہے لہذٰا جب تک گرفتار وکلاء کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا ۔ اسی حوالے سے لاہور میں ضلعی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اعلان کیا گیا ہے کہ جب تک گرفتار کیے گئے وکلاء کو رہا نہیں کیا جائے گا تب تک ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رہے گا ۔
البتہ پشاور میں وکلاء تنظیموں کے فیصلے کے مطابق ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ غیر معینہ مدت تک جاری رہکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پشاور بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر فدا گل ایڈوکیٹ نے، جو کہ عبوری آئینی حکم کے خلاف وکلا ء کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک کے پشاور میں ایک اہم رہنما ہیں، بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کم از کم موجودہ ہفتے میں تو جاری رہے گا ۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی وکلاء کی بھوک ہڑتال اور اعلیٰ عدالتوں کا بائیکاٹ سوموار کے روز بھی جاری رہا۔ وکلاء رہنماؤں کا مطالبہ تھا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے عبوری آئینی حکم کی موجودگی میں آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا جانا چاہیے ۔ پیر کے روز بھوک ہڑتالی کیمپ میں جماعتِ اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ طلباء تنظیموں کے ارکان نے بھی شرکت کی اور وکلاء کی تحریک میں سرگرمی سے حصہ لینے کا اعلان کیا ۔ طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ منگل کے روز سے ’گھیراؤ اور جلاؤ ’ کی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیں گے ۔ کراچی سے بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق ماتحت عدالتوں میں آج کافی گہما گہمی دیکھنے میں آئی البتہ وکلا ء نے گیارہ بجے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ |
اسی بارے میں کراچی: وکلاء کا اہم اجلاس اتوار کو10 November, 2007 | پاکستان اب تک 48 ججوں نےحلف لیا ہے05 November, 2007 | پاکستان ضلعی عدالتوں کا تین روزہ بائیکاٹ 07 November, 2007 | پاکستان معزول جج کو حکومت کے’ آفرز‘07 November, 2007 | پاکستان ’سوات میں غیر ملکی موجود ہیں‘31 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||