کراچی، صحافیوں کا احتجاج جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ اور میڈیا پر لگائی گئی سرکاری پابندیوں کے خلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح بدھ کو صحافی برادری نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر علامتی بھوک ہڑتال کی۔ کراچی میں صحافی برادری یہ احتجاج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ذیلی تنظیم کراچی یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے کر رہی ہے جس میں دیگر صحافی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ کراچی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف اخبارات، رسائل، اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کر کے اپنے اتحاد کا ثبوت دیا اور میڈیا پر لگائی گئی پابندیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ کیمپ میں مختلف بینرز اور پلے کارڈز بھی آویزاں کیے گئے تھے جن میں نعرے تحریر تھے۔ ان نعروں میں’ آزادی صحافت زندہ باد، پیمرا آرڈیننس میں ترامیم واپس لو، پی سی او نامنظور، ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے‘ وغیرہ شامل تھے۔
اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شمیم الرحمٰن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علامتی بھوک ہڑتال میڈیا پر پابندیوں کے خلاف ایک طویل جدوجہد کا حصہ ہے جس کے ذریعے صحافی عوام اور حکومت تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ انہیں یہ پابندیاں قبول نہیں ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہیے کہ یہ پابندیاں فوری طور پر واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد صحافیوں کے حقوق کے حصول تک جاری رہے گی۔ جب بدھ کی صبح ہڑتالی کیمپ لگایا گیا اس وقت کراچی پریس کلب کے اطراف پولیس موجود نہیں تھی لیکن بعد ازاں پولیس کی چند موبائل وین وہاں پہنچ گئیں جن کی تعداد میں دن گزرنے کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ |
اسی بارے میں ملک بھرمیں صحافیوں کایوم سیاہ09 November, 2007 | پاکستان پاکستان میں ٹی وی نشریات غائب 03 November, 2007 | پاکستان میڈیا پر پابندیاں مزید سخت03 November, 2007 | پاکستان ’میں آج بھی جج ہوں۔۔۔۔‘08 November, 2007 | پاکستان لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سینکڑوں پی پی پی کارکن گرفتار08 November, 2007 | پاکستان پی پی پی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے08 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||