BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 November, 2007, 13:01 GMT 18:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ججز کالونی کے نہ گفتہ بہ حالات

کراچی میں سابق ہائی کورٹ جج
کراچی میں بھی حلف نہ اٹھانے والے ججوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے

پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے زیادہ تر جج اسلام آباد کی ججز کالونی میں انتہائی نہ گفتہ بہ حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جاوید اقبال، جسٹس رانا بھگوان داس، جسٹس سردار رضا خان، راجہ محمد فیاض اور جسٹس جمشید علی شاہ اپنے خاندان کے بغیر اکیلے رہ رہے ہیں جبکہ جسٹس ناصرالملک اپنی عمررسیدہ ماں کے ساتھ وہاں رہائش پذیر ہیں۔ جسٹس ناصرالمک کی والدہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بغیر سہارے کے چل پھر نہیں سکتیں۔

ججز کالونی میں ہی رہائش پذیر ایک جج کے خاندان کے فرد نے بی بی سی کو بتایا کہ ہر جج کی رہائش گاہ کے باہر خفیہ اور سکیورٹی اداروں کے درجنوں اہلکار ہر وقت موجود رہتے ہیں اور ان ججوں کے خاندان کے افراد کو بھی گھروں میں آنے جانے کے لیے سخت سکیورٹی چیکنگ سے گزرنا پڑتا ہے۔

’پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جج عملاً قید تنہائی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بیرونی دنیا سے ان کا رابطہ مکمل طور پر کٹا ہوا ہے۔ پی ٹی سی ایل لائنیں کٹی ہوئی ہیں جبکہ جمیرز کی مدد سے موبائل فون سگنل جام کردیئے گئے ہیں۔ اور تو اور پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کو آپس میں بھی نہیں ملنے دیا جا رہا۔ وہ نہ تو اپنی مرضی کہیں آسکتے نہ جا سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ چند روز سے سی ڈی اے کے عملے نے بھی علاقے میں آنا بند کر دیا ہے۔ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کے گھروں کے اندر کچرے کے بیگ پڑے ہیں اور ہر طرف تعفن پھیلا ہوا ہے۔ چند گھروں کی حالت تو یہ ہے کہ وہاں دوائیں تو دور کی بات ہے خشک دودھ بھی ختم ہو چکا ہے۔

دوسری طرف پی سی او کے تحت حلف اُٹھانے والے ججوں کے اہل خانہ کو ہر قسم کی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں اور ان کے رشتہ داروں کو ان ججوں سے ملنے کی اجازت ہے۔

حکومت ان ججوں کوحالات سے باخبر رکھنے کے لیے ان کے گھروں کے اوپر نئے ڈش انٹینا لگائے جا رہے ہیں اور ان ججوں کے اہل خانہ کو سیکورٹی عملہ ان کے گھروں سے لیکر جہاں وہ جانا چاہیں انہیں جانے کی اجازت ہے جبکہ حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی فیملی اور بچوں کو اپنے گھروں سے میریٹ ہوٹل تک پیدا آنا پڑتا ہے۔

جسٹس خلیل رمدےاپنے کیے پر فخر ہے
فکر ججی کی نہیں ملک کی ہے: جسٹس رمدے
جسٹس شاہ جہان خان یوسفزئی حکومت کی’ آفرز‘
پی سی او کے تحت حلف اٹھانے پر کئی پیشکشیں
قاضی فاروقعدالتی بحران
چیف الیکشن کمشنر قاضی فاروق بھی سرگرم
چیف جسٹس صبیح الدین احمدعہدے پر برقرار ہوں
برطرفی کی اطلاع نہیں ملی: جسٹس صبیح الدین
نیو میڈیا’پاک‘ نیو میڈیا
غیرمعمولی حالات میں غیر روایتی ذرائع ابلاغ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد