BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 November, 2007, 11:03 GMT 16:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیف الیکشن کمشنر بھی سرگرم

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ) قاضی محمد فاروق
مارچ 2006 کو چیف الیکشن کمشنر بننے والے جسٹس فاروق ججز انکلیو میں ہی رہائش پذیر ہیں
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ) قاضی محمد فاروق بھی اعلیٰ عدلیہ سے متعلق حکومت کی پریشانیاں کم کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں اور سپریم کورٹ کے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جج جسٹس ناصرالملک اور جسٹس شاکر اللہ جان سے ملاقات کی ہے جبکہ وہ خود جسٹس سردار رضا خان کے ساتھ ججز کالونی کے ایک ہی بلاک میں رہائش پذیر ہیں۔

پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے ایک جج کے قریبی ذرائع کے مطابق جسٹس (ریٹائرڈ) قاضی محمد فاروق کی ججوں سے یہ ملاقاتیں پیر کے روز ہوئیں۔

اس سے پہلے اٹارنی جنرل جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے چند ججوں سے ملاقات کی تھی اور یہ کہا جا رہا تھا کہ یہ ملاقاتیں ان ججوں کو منانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر
پاکستان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے منگل کو چیف الیکشن کمیشنر جسٹس (ر) قاضی فاروق سے ملاقات کی تھی
یاد رہے کہ ملک کی سب بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی قیادت الیکشن کمشن آف پاکستان پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکی ہے اور آئندہ انتخابات غیر جانبدارانہ الیکشن کمشن کے تحت کرانے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے نئے رول سے ان کی حیثیت مزید متنازعہ ہو جائے گی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے غیرجانبدارانہ الیکشن کمشن کی تشکیل کا مطالبہ زیادہ شدت اختیار کر لے گا۔

الیکشن کمشن آف پاکستان کے ترجمان کنور محمد دلشاد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ججوں کو منانے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی کوششوں کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ چیف الیکشن کمشنر ججز کالونی میں ہی رہائش پذیر ہیں لیکن انہوں نے حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے کسی جج سے ملاقات نہیں کی۔

سندھ ہائی کورٹسندھ ہائی کورٹ میں
عبوری آئینی حکم کو چیلنج کر دیا گیا ہے
’جدوجہد کرتے رہیں‘
جسٹس چودھری کے بقول ایمرجنسی غیر آئینی
ڈوگرحلف کا نمبر گیم
انتالیس ججوں نے حلف نہیں لیا 48 نے لے لیا
جسٹس خلیل رمدےاپنے کیے پر فخر ہے
فکر ججی کی نہیں ملک کی ہے: جسٹس رمدے
چیف جسٹس صبیح الدین احمدعہدے پر برقرار ہوں
برطرفی کی اطلاع نہیں ملی: جسٹس صبیح الدین
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد