BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 November, 2007, 12:47 GMT 17:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ میں احتجاجی مظاہرے، گرفتاریاں

احتجاج اور گرفتاریاں
اندرون سندھ میں کئی شہروں میں پی پی پی کے کارکنان اور پولیس میں چھڑپیں ہوئیں
پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بینظیر بھٹو کی نظربندی اور ایمرجنسی کے خلاف بدھ کے روز اندرون سندھ کے اکثر شہروں میں احتجاج کیا گیا ہے۔ بعض شہروں میں ہڑتال ہوئی ہے جبکہ ایک سابق صوبائی وزیر اور چار اراکین اسمبلی سمیت درجنوں پی پی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بینظیر بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آج دوسرے دن بھی احتجاج کرنے کی کوشش کی مگر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور اشک آور گیس کا استعمال کیا ہے۔عینی شاہدین کےمطابق لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تین مختلف مقامات سے جلوس نکالنےکی کوشش کی گئی۔

ایک بڑا جلوس پی پی رہنماء نثار احمد کھوڑو کی رہائش گاہ سے ان کی قیادت میں نکالا گیا مگر چند قدموں کا فاصلہ طے کرنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جلوس کو گھرے میں لے لیا اور جلوس کے شرکاء پر آنسو گیس اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔

نثار احمد کھوڑو کےمطابق پولیس نے ان کے پچاس کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بیس سے زیادہ کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔گرفتار کیے گئے افراد میں رکن قومی اسمبلی خالد اقبال میمن، رکن سندھ اسمبلی غلام مجدد اسران، صفدر عباسی کے بھتیجے معظم عباسی سمیت درجنوں کارکنان شامل ہیں۔

آنسو گیس اور لاٹھی چارج
 ایک بڑا جلوس پی پی رہنماء نثار احمد کھوڑو کی رہائش گاہ سے ان کی قیادت میں نکالا گیا مگر چند قدموں کا فاصلہ طے کرنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جلوس کو گھرے میں لے لیا اور جلوس کے شرکاء پر آنسو گیس اور لاٹھیوں کا استعمال کیا

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بینظیر جمہوریت کی آواز ہے اور حکمران اس آواز کو قید نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

لاڑکانہ میں پولیس کی شیلنگ سے دو مقامی صحافی اور چند راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب حیدرآباد پولیس نے پریس کلب کے سامنے اور لطیف آباد کے علاقےمیں احتجاج کی الگ الگ کوشش کرنے والے رکن قومی اسمبلی امیر علی شاہ جاموٹ اور رکن سندھ اسمبلی پیر امجد شاہ جیلانی سمیت درجنوں کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پی پی رہنماؤں کےمطابق پولیس اور پی پی کارکنان کے درمیاں سارا دن جھڑپیں جاری رہیں۔

حیدرآباد پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیےگئے رکن سندھ اسمبلی زاہد بھرگڑی سمیت گیارہ پی پی کارکنان کو عدالتی ریمانڈ پر چودھ دنوں کےلیے سینٹرل جیل حیدرآباد منتقل کردیا ہے۔ جبکہ بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو آدم اور شہدادپور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ جبکے سکھر، میہڑ، جیکب آباد، نوشہروفیروز، سہیون اور دیگر شہروں میں پی پی کارکنان نے ٹولیوں کی شکل میں احتجاج کیا، ٹائر جلائے اور ایمرجنسی کے خلاف نعرے لگائے ہیں۔ پولیس ان ٹولیوں کی شکل میں احتجاج کرنے والےکارکنان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے ۔

شہدادپور میں ہڑتال کےدوران پی پی کارکنان اور پولیس کےدرمیاں جھڑپیں ہوئی ہیں ۔جبکہ ضلع سانگھڑ کی پولیس نے سابق صوبائی وزیر عبدالسلام تھیم کو دس کارکنان کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے ۔

دوسری جانب ضلع نوابشاہ کے مختلف شہروں میں آج پی پی کارکنان نے احتجاج کیا۔ سکرنڈ کے قریب انہوں نے ٹائر جلائے اور قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل کردی۔پی پی رہنماء امداد دھامراہ کےمطابق جمعرات کےدن نوابشاہ میں شٹر بند ہڑتال کی جائیگی۔

دوسری جانب عوامی تحریک کے کارکنان نے اپنا احتجاج مختلف شہروں میں جاری رکھا۔پانچ پانچ کی ٹولیوں میں بیس کے قریب کارکنان نے مختلف شہروں میں اپنی گرفتاریاں پیش کیں۔عوامی تحریک کےمطابق ان کے احتجاج کے تین دنوں کے دوران گرفتار کارکنان کی تعداد اسی کے قریب پہنچ گئی ہے۔

دریں اثناء کراچی میں بینظیر بھٹو کی نظر بندی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے اکثریتی علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ احتجاج کا سب سے زیادہ زور لیاری میں دیکھنے میں آیا جہاں ہوائی فائرنگ کی گئی۔

احتجاجسندھ احتجاج
سندھ کی تمام عدالتوں کا بائیکاٹ اوراحتجاج
ایمرجنسی پر احتجاجایمرجنسی پر احتجاج
ہنگامی حالت کے نفاذ پر احتجاج اور گرفتاریاں
احتجاجمظاہرے، احتجاج
ایمرجنسی کے خلاف مظاہرے جاری
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد