عمران کی گرفتاری کے خلاف احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف آج یعنی جمعہ کو ملک بھر میں تحریک انصاف کے زیرِ اہتمام یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ نے متعدد کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور ایک جلوس نکلا گیا ہے۔ جلوس کا آغاز پنجاب یونیورسٹی کے نیو کیمپس کے لاء کالج سے ہوا۔ طلبہ مختلف ڈیپارٹمنٹ سے ہوتے ہوئے فیصل آڈیٹوریم کے سامنے اکھٹے ہوئے۔ انہوں نےہاتھوں میں عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور مختلف رنگ برنگے پوسڑ بھی بنا رکھے تھے جِن پراسلامی جمیت طلبہ اور صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف نعرے تحریر تھے۔ ایک پوسڑ پر لکھا تھا ’ہم جمعیت نہیں چاہتے‘۔ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے منہ پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ ایک روز پہلے بھی طلبہ نے اسلامی جمیت طلبہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کے دفتر جا کر کرسیاں میزیں اور فائلیں پھینک دی تھیں۔ ادھر اسلامی جمعیت طلبہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے عمران خان سے بدسلوکی کرنے پر جمیت کے سترہ عہدیداروں کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ عمران خان بدستور جیل میں ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق ان کی گرفتار ہونے والی دونوں بہنوں کو رات گئے رہا کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں عمران خان جیل بھیج دیے گئے، ایمرجنسی مخالف مظاہرے جاری14 November, 2007 | پاکستان پی پی کارکنوں پر دہشت گردی کے مقدمات، عمران خان، شاہ محمود گرفتار14 November, 2007 | پاکستان عمران:سندھ میں داخلےپر پابندی ختم29 September, 2007 | پاکستان عمران نے ایک اور پٹیشن دائر کر دی19 September, 2007 | پاکستان عمران کے وکیل کے دفتر میں چوری18 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||