عمران نے ایک اور پٹیشن دائر کر دی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں الیکشن کمشن کی طرف سے رولز میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے اور صدر کے دو عہدوں کے سلسلے میں زیر سماعت آئینی درخواستوں میں چیف الیکشن کمشنر کو بھی فریق بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ عمران خان نے صدر جنرل پرویز مشرف کے دو عہدے رکھنے اور آئندہ صدارتی انتخابات وردی میں لڑنے کوسپریم کورٹ میں پہلے ہی چیلنج کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے قواعد میں تبدیلی کرتے ہوئے صدرِ پاکستان کے لیے سرکاری ملازمت یا کوئی دوسرا عہدہ رکھنے کی پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس طرح صدر جنرل پرویز مشرف آرمی چیف کا عہدہ رکھتے ہوئے بھی صدر کا الیکشن لڑ سکیں گے اور وہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی دو سالہ مدت کے مکمل ہونے کے بھی پابند نہیں ہوں گے۔ عمران خان کے وکیل حامد خان نے جو درخوست دائر کی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے صدر کی منظوری کے بعد صدارتی الیکشن رُولز انیس سو اٹھاسی کے رُول نمبر پانچ میں تبدیلی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم صدر جنرل پرویز مشرف کو آئین کے آرٹیکل تریسٹھ سے بچانے کے لیے کی گئی ہے جو نااہلی کے زمرے میں آتا ہے۔ بظاہر تو یہ ترمیم دس ستمبر کو کی گئی لیکن حقیقت میں اسے نہ تو شائع کیا گیا اور نہ ہی اسے منظر عام پر لایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس ترمیم کی بات وفاقی وزراء نے میڈیا پر بتائی۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رُولز میں ترمیم آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کی خلاف ورزی ہے اس لیے یہ غیر قانونی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے قوانین میں جو ترمیم کی گئی ہے وہ بد نیتی پر مبنی ہے اس لئے اسے ختم کیا جائے۔ |
اسی بارے میں ’منتخب ہونے پر وردی اتار دوں گا‘ 18 September, 2007 | پاکستان پہلے انتخاب پھر وردی: مشرف06 August, 2007 | پاکستان صدارتی بیان دھوکہ ہے: قاضی18 September, 2007 | پاکستان ’جمہوریت اور وردی ساتھ نہیں‘06 September, 2007 | پاکستان باوردی صدر: سماعت پانچ کو03 September, 2007 | پاکستان وردی میں انتخاب کے خلاف احتجاج29 August, 2007 | پاکستان باوردی انتخاب، مخالفت کا اعلان28 August, 2007 | پاکستان ’کسی وردی والے سے بات نہیں‘27 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||