BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 September, 2007, 13:38 GMT 18:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدارتی بیان دھوکہ ہے: قاضی

News image
صدر کے وکیل شریف الدین پیرزادہ نے عدالت سے کہا ہے کہ جنرل مشرف صدارت کا حلف اٹھانے سے پہلے آرمی چیف کا عہدہ چھوڑ دیں گے

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے سپریم کورٹ میں صدر کے وکیل کی طرف سے داخل کردہ بیان کو ایک دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی ڈی ایم جنرل پرویز مشرف کو وردی میں یا وردی کے بغیر صدر قبول نہیں کرے گی۔

صدر جنرل پرویز مشرف کے وکیل شریف الدین پیر زادہ نے منگل کو سپریم کورٹ میں ایک بیان داخل کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر ان کے مؤکل دوبارہ صدر منتخب ہوگئے تو وہ حلف اٹھانے سے قبل ہی آرمی چیف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔


پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایم اے کے رہنماء کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی جنرل پرویز مشرف نے ٹیلی ویژن پر قوم کے ساتھ یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اکتیس دسمبر تک وردی اتار دیں گے مگر بقول ان کے صدر نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی اور پوری قوم کو دھوکہ دیا۔ ان کے مطابق سپریم کورٹ میں داخل کردہ بیان بھی محض ایک دھوکہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کو وردی میں یا وردی کے بغیر کسی بھی صورت میں صدر تسلیم نہیں کیا جائےگا۔ ان کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کرکے ایک ’غیر آئینی‘ اقدام کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ صدر کے دوبارہ انتخاب کے معاملے پر ان کے پاس صوبہ سرحد کی اسمبلی توڑنے کا آپشن بھی موجود ہے، جس کے نتیجے میں صدر کا حلقۂ انتخاب (الیکٹروریل کالج) کی حیثیت متنازعہ ہوجائے گی۔

جسٹس رانا بھگوان داس کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کا نو رکنی بینچ صدر کے دو عہدے رکھنے، آئین میں سترہویں ترمیم اور صدر مشرف کے وردی میں رہتے ہوئے آئندہ انتخاب سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ ان آئینی درخواستوں میں جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد، تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان، کمیونسٹ پارٹی کے انجینئر جمیل ملک اور پمز ہسپتال کے ایک سابق ڈاکٹر انوار الحق کی درخواستیں شامل ہیں۔

صدر مشرفوردی اور انتخاب
پہلے صدرارتی انتخاب پھر وردی کی بات
فائل فوٹو صدر کا انتخاب
اخبارات کی سرخیاں
جلسے کی’تیاری‘
جلسہ صدرِ مملکت کا، گاڑیاں عوام کی بند
مشرف اور پرویز الہٰیوردی مخالِف دھڑا
’مشرف کی مشکلات کا حل ڈیل میں‘
صدر مشرفصدر کے اختیارات
افسران کی ترقیوں میں قواعد کی خلاف ورزیاں
اسی بارے میں
صدارتی انتخاب کے قواعد تبدیل
16 September, 2007 | پاکستان
اسمبلی سے استعفے: APDM کا اعلان
16 September, 2007 | پاکستان
مشرف کے عہدے، سماعت پیر سے
14 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد