قوانین میں ترمیم: ماہرین میں اختلاف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئینی ماہرین نے الیکشن کمیشن کی طرف سے صدارتی انتخاب کے قواعد میں تبدیلی کرنے اور صدارتی انتخاب میں سرکاری ملازمت یا کوئی دوسرا عہدہ رکھنے کی پابندی ختم کرنے کے نوٹیفیکیشن کےاجراء پر مختلف آرا کااظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان نے بی سی سی بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو غیر قانونی قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اس قسم کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹیفیکیشن کےاجراء سےمعلوم ہوتاہے کہ جیسے یہ خود صدر جنرل پرویز مشرف نے جاری کیا ہو۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ جب صدر جنرل مشرف نے ایل ایف او یعنی لیگل فریم ورک آرڈر کے تحت اعلی عدلیہ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی معیاد میں تین برس کی توسیع کی تھی تو جسٹس(ر) قاضی فاروق سپریم کورٹ کے پہلے جج تھے جنہوں نے وکلا تنظیموں کے فیصلے کے برعکس تین سال کی معیاد کو قبول کیا تھا اور تہتر کے آئین کے تحت پینسٹھ برس کے ہونے کے باوجود ریٹائر نہیں ہوئے تھے۔ سابق وزیر قانون اور حکمران جماعت کے سینیٹر ڈاکٹر خالد رانجھا کی رائے ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفیکیشن کا اجراء غیر آئینی نہیں ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تابع ہے۔ ان کے بقول الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے بارے میں خود فیصلہ نہیں کیا بلکہ یہ نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں ہی جاری کیا گیا ہے۔ سابق وزیر قانون ایس ایم مسعود کاموقف ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن سے آئینی پیچیدگیاں پیدا ہونگی۔ ان کے بقول صدر مملکت کے دو عہدوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے روبرو زیرسماعت نظرثانی کی درخواستوں میں اسی نکتہ پر بحث ہونی ہے کہ آیا آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کا اطلاق صدر مشرف پر ہوتا ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نظرثانی کی درخواستوں میں اس معاملے کا جائزہ لے گی۔ سوموار کو سپریم کورٹ کے روبرو صدر کے دو عہدوں سے متعلق چھ مختلف درخواستوں کی سماعت ہورہی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم پر پہلے ہی ان درخواست کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن قوانین میں ترامیم کو رد کردیا ہے، پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم صرف پارلیمنٹ ہی کرسکتی ہے۔ فرحت بابر کا کہنا تھا کہ جنل مشرف صدارتی انتخاب کے لیے نااہل ہیں اس لیے انہوں نے غیر قانونی طریقے سے آئین میں ترمیم کی ہے۔ | اسی بارے میں صدارتی انتخاب کے قواعد تبدیل16 September, 2007 | پاکستان صدارتی انتخاب: اخبارات کی سرخیاں16 September, 2007 | پاکستان صدر کا عہدہ کب ختم ہو رہا ہے:عدلیہ کااستفسار05 September, 2007 | پاکستان باوردی صدر: سماعت پانچ کو03 September, 2007 | پاکستان مشرف کے عہدے، سماعت پیر سے14 September, 2007 | پاکستان مشرف کیخلاف پٹیشن منظور06 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||