صدارتی انتخاب: اخبارات کی سرخیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روزنامہ’ جنگ‘ کی سپر لیڈ ہے کہ ’صدارتی امیدوار کی نااہلی کے لیے آئین کا آرٹیکل 63 لاگو نہیں ہوگا، قواعد و ضوابط میں تبدیلی، الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکشن جاری کردیا‘۔ اسی اخبار میں سپرلیڈ کے نیچے ایک دوکالمی خبر ہے جس کی سرخی ہے:’صدراتی انتخاب: صدرپرویز مشرف سے شریف الدین پیرزادہ کی طویل ملاقات‘۔ روزنامہ’نوائے وقت‘ کی سپرلیڈ ہے: ’دو برس کی پابندی ختم، مشرف وردی اتار کرالیکشن لڑ سکتے ہیں: شیرافگن‘۔ خبر کی کیچ لائن میں ہے کہ ’مشرف پر آرٹیکل 43 لاگو ہوتا ہے کہ صدر پاکستان کوئی منافع بخش عہدہ نہیں رکھے گا، صدارتی انتخاب کے حوالے سے آرٹیکل 53 خارج کردیا گیا۔ وزیر پارلمیانی امور، صدر مشرف نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکشن پر دستخط کردیے‘۔ اسی اخبار کی لیڈ کے برابر لگی ایک سنگل کالمی خبر ہے کہ ’مشرف کے دوبارہ انتخاب میں عدالتی فیصلہ رکاوٹ بن سکتا ہے‘۔ انگریزی روزنامہ ’ڈیلی ٹائمز‘ کی لیڈ ہے کہ ’چیف الیکشن کمیشن نے صدراتی انتخاب کے لیے قواعد میں ترمیم کردی‘۔ کیچ لائن ہے کہ’ آرٹیکل 63 کو غیر متعلقہ بنا دیا گیا‘۔ اسی خبر کے برابر صدر مشرف کی کالے کوٹ اور سرخ ٹائی والی سنگل کالمی تصویر ہے اور اس پر خبر ہے کہ ’میں موجودہ اسمبلیوں سے ہی دوبارہ منتخب ہوں گا‘۔ ’دی نیشن‘ نے لیڈ لگائی ہے کہ ’الیکشن کمشن سے نئے قواعد کا نوٹیفکیشن‘۔ اسی خبر کے نیچے ایک دو کالم کی خبر ہے کہ ’صدراتی الیکشن سے پہلے صدر مشرف یونیفارم اتارنے پر تیار‘۔ ’ڈیلی ایکسپریس‘ نے شہ سرخی لگائی ہے کہ ’صدراتی امیدوار دو عہدے رکھ سکتا ہے، الیکشن کمیشن، چھپن فی صد ووٹ موجود ہیں شجاعت‘۔ کیچ لائن ہے کہ ’صدر نے چیف الیکشن کمیشن کی طرف سے بھیجی گئی قواعد وضوابط کی سمری منظور کر لی، نوٹیفیکشن جاری، آخری فیصلہ سپریم کورٹ کا نو رکنی لارجر بینچ کرے گا‘۔ |
اسی بارے میں صدارتی انتخابات ، کئی سوال01 August, 2007 | پاکستان پہلے انتخاب پھر وردی: مشرف06 August, 2007 | پاکستان ’صوبائی اسمبلی کے بغیر،صدرکاانتخاب‘30 August, 2007 | پاکستان وردی میں انتخاب کے خلاف احتجاج29 August, 2007 | پاکستان باوردی انتخاب، مخالفت کا اعلان28 August, 2007 | پاکستان وردی میں انتخاب، وزیرِ مستعفی27 August, 2007 | پاکستان ’صدارتی انتخاب الیکشن سے پہلے‘27 April, 2007 | پاکستان ’انتخابات وقتِ مقررہ پر ہونگے‘18 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||