BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 January, 2007, 08:15 GMT 13:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف: سیاسی سرگرمیوں پر بحث
صدر کا کسی سیاسی جلسے سے خطاب قابل اعتراض نہیں: ایاز امیر
صوبہ سرحد کے علاقے کرک میں حکمراں جماعت مسلم لیگ قائد اعظم کی ایک تقریب سے صدر جنرل پرویز مشرف کے خطاب کے بعد عوامی حلقوں میں ان کے سیاسی کردار پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ اپنے خطاب میں صدر مشرف نے کہا ہے کہ اگر ان کے حامیوں کو آئندہ انتخابات میں منتخب نہ کیا گیا تو ملک اندھیروں کا شکار ہوجائے گا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر کی تقریر سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ (ق) کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری کنور دلشاد سے جب پوچھا گیا کہ کیا صدر کی یہ تقریر کسی قائدے یا ضابطے کی خلاف ورزی تو نہیں، توانہوں نے اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب باتیں سیاسی باتیں ہیں اور وہ ان پر کوئی تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ’یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے زمرے میں نہیں آتا‘۔

دوسری جانب حکومت کے وزیر اطلاعات محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ صدر کا کسی بھی سیاسی جماعت کے جلسے سے خطاب کوئی قابل اعتراض عمل نہیں۔

ان کا کہنا تھا ’بنیادی طور پر یہ تصور ہی غلط ہے کہ صدر پاکستان کا عہدہ سیاسی وابستگیوں سے بالا ہے۔ صدر کا انتخاب ایک سیاسی عمل کے نتیجے میں ہوتا ہے۔ یہاں برطانیہ کی بادشاہت تو نہیں ہے کہ بادشاہت کا سلسلہ جاری رہے۔ جہاں تک ہمارے صدر کا تعلق ہے تو وہ ملک کے سیاسی نظام کے معمار بھی ہیں‘۔

محمد علی درانی
’آئندہ انتخابات میں مشرف پاکستان مسلم لیگ کے ہی امیدوار ہوں گے‘

ان سے جب پوچھا گیا کہ اگر صدر کسی ایک سیاسی جماعت کی مہم چلائیں گے تو کیا دوسری جماعتیں اس سیاسی نظام سے الگ نہیں ہوجائیں گی تو محمد علی درانی کا جواب تھا کہ پہلے بھی مسلم لیگ ہی نے صدر کو منتخب کیا تھا اور آئندہ انتخابات میں بھی مشرف پاکستان مسلم لیگ کے ہی امیدوار ہوں گے۔

اس بارے میں اسلام آباد میں موجود سیاسی تجزیہ کار ایاز امیر کا کہنا تھا کہ صدر پر کوئی قانونی روک نہیں ہے کہ وہ کسی سیاسی جلسے سے خطاب نہ کریں۔ یہ ایک اخلاقی قدغن ہے۔ ویسے بھی پاکستان میں جس آئین کے تحت صدر آتے ہیں یا جس آئین کے تحت وہ منصب صدارت پر قبضہ کرتے ہیں، اس کے بعد تو یہ بات مضحکہ خیز لگتی ہے کہ آیا وہ کسی جلسے سے خطاب کرسکتے ہیں یا نہیں۔ ہمیں بڑے تناظر میں دیکھنا چاہیے کہ کس قانون یا آئین کی عملداری ہورہی ہے‘۔

’پاکستان میں تو آئین کے بارے میں آج کل ایسی ایسی باتیں ہورہی ہیں جو اس سے پہلے نہیں ہوئیں۔ کہا جارہا ہے کہ صدر ان ہی اسمبلیوں سے دوبارہ منتخب ہوں گے کیونکہ اسمبلیوں کی مدت انتخابات تک ختم نہیں ہورہی۔ آئین ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کررہا ہے۔ آئین کی ’اتنی پاسداری‘ تو اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی‘۔

اسی بارے میں
مشرف کی آئینی مشکلات
01 January, 2007 | پاکستان
مشرف بلوچستان کے دورے پر
07 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد