غیرملکیوں کو جانا ہوگا: مشرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نے صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں موجود غیرملکیوں کے لیے وہاں کوئی جگہ نہیں اور انہیں وہاں سے نکلنا ہوگا۔ صدر نے اس موقع پر جنوبی وزیرستان میں واقع گومل زام ڈیم کی تعمیر اسی ماہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اس منصوبے پر کام سال سنہ دو ہزار پانچ میں قبائلی جنگجو عبداللہ محسود کی جانب سے دو چینی انجینئروں کے اغواء اور بعد میں قتل کے بعد بند ہوگیا تھا۔ جلسۂ عام میں صدر نے جنوبی وزیرستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سے غیرملکیوں کو نکلنا ہوگا جو ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ حکمراں مسلم لیگ( ق) کے زیر اہتمام اس جلسۂ عام میں بھی صدر نے ماضی کی طرح اس سال متوقع عام انتخابات کے حوالے سے بات کی اور عوام کو ترقی پسند عناصر کو ووٹ دینے کا اپنا مطالبہ دہرایا۔ جلسے کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیےگئے تھے اور لوگوں کو جلسہ گاہ میں قلم تک ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ماسوائے سرکاری ٹی وی کے نجی ذرائع ابلاغ کے لیے بھی کوئی انتظام نہیں تھا جس پر مقامی صحافیوں نے جلسے کا بطور احتجاج بائیکاٹ کیا۔ جلسے میں کئی وفاقی وزراء اور مسلم لیگی رہنماؤں کے علاوہ وزیراعلی سرحد اکرم خان درّانی اور گورنر سرحد علی جان اورکزئی بھی موجود تھے۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے سنیچر کی صبح صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع کرک میں قدرتی گیس کی سپلائی کے ایک منصوبے کا افتتاح بھی کیا جس کے تحت پانچ اضلاع کو اس سال کے اختتام تک قدرتی گیس مہیا کر دی جائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق اس سے بائیس لاکھ افراد قدرتی گیس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع مرکز میں حزب اختلاف اور صوبے میں حکمراں متحدہ مجلس عمل کے لیے سیاسی اعتبار سے کافی اہم علاقے تصور کیے جاتے ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان جبکہ بنوں وزیر اعلی اکرم خان درّانی اور دیگر اضلاع صوبائی وزراء کے انتخابی حلقے ہیں۔ | اسی بارے میں کمزوریاں دور کریں: اورکزئی22 December, 2006 | پاکستان وزیرستان امن معاہدہ،جائزہ کاحکم23 December, 2006 | پاکستان فوجی کارروائیاں، ہلاکتیں اور امن معاہدے24 December, 2006 | پاکستان باڑ، بارودی سرنگ، ملا جلا ردِعمل27 December, 2006 | پاکستان مشرف اپنے ’حلقے‘ میں مقبولیت کھو رہے ہیں؟31 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||