وردی میں انتخاب، وزیرِ مستعفی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے وزیر مملکت اسحاق خان خاکوانی نے صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے وردی میں الیکشن لڑنے کے خلاف احتجاجی طور پر وزارت سے استعفی دے دیا ہے۔ پیر کی شب منسٹرز کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق خاکوانی نے کہا کہ انہوں نے موجودہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ اگر صدر چیف آف آرمی سٹاف بھی ہیں وردی میں الیکشن لڑتے ہیں تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف دردی کے بغیر الیکشن لڑتے ہیں تو وہ ان کی حمایت کریں گے اور وہ انہیں ووٹ بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی طرف سے وردی میں الیشن لڑنے کی صورت میں ملک انتشار کا شکار ہوگا اور ملک میں بدامنی پھیلے گی۔ اسحاق خاکوانی نے کہا کہ انہوں نے پیر کی شام ساڑھے چھ بجے وزیر اعظم شوکت عزیز سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفی پیش کیا جو وہ صدر کو پیش کر دیں گے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اُن کی طرف سے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور جنرل پرویز مشرف کی طرف سے وردی میں الیکشن لڑنے کے خلاف بیانات دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں اسحاق خاکوانی نے کہا کہ وہ کسی دباؤ میں آ کر مستعفی نہیں ہوئے اور انہوں نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔ اسحاق خاکوانی نے کہا کہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر ملکی مفاد میں کام کریں۔ اپنے استعفے میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ نہ ہی کسی بینک کے نادہندہ ہیں اور نہ ہی وہ نیب زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے موجودہ حکومت میں شمولیت اختیار کی ہے تو اس وقت سے نہ ہی ان کے کام کو اور نہ ہی ان کے خیالات کو سراہا گیا ہے۔ اس لیے وہ موجودہ سیٹ اپ میں فٹ نہیں ہیں۔ |
اسی بارے میں ’پہلے جیسا صدر نہیں رہا‘13 August, 2007 | پاکستان ’کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا‘17 August, 2007 | پاکستان ’قوم نہیں تو ترقی کا کوئی جواز نہیں‘21 August, 2007 | پاکستان عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ23 August, 2007 | پاکستان ’مشرف پیکج کا اعلان کریں‘22 August, 2007 | پاکستان پاکستان سیاسی بھنور کی گرفت میں13 August, 2007 | پاکستان ’پہلے شہباز جائیں گے‘23 August, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||