BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 August, 2007, 12:54 GMT 17:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان سیاسی بھنور کی گرفت میں

کراچی میں بانیِ پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر
پاکستان کے ساٹھ سال ایک ایسی کشمکش کی داستان ہیں جس میں ایک سطح پر سویلین اور فوجی حکمران اور دوسری سطح پر اعتدال پسند اور مذہبی قوتیں ایک دوسرے کو زیر کرنے کی تگ و دو میں ہیں۔

اس کشمکش میں پاکستان نہ تو جمہوریت بن سکا، اور نہ ہی قدامت پسند ریاست یا مستقل فوجی ڈِکٹیرشِپ۔ اس کا سب سے زیادہ نقصان ریاستی اداروں، قانون کی بالادستی اور قومی اتحاد کے عمل کو پہنچا ہے۔ سِول سوسائٹی کے لیے بھی اس کے سنگین نتائج پیدا ہوئے ہیں۔

پاکستان کا مشرقی حصہ، جہاں ملک کی اکثریت بستی تھی، سن 1971 کی خانہ جنگی کے نتیجے میں اب بنگلہ دیش بن چکا ہے۔

باقی ملک کے حالات بھی کچھ مختلف نہیں ہیں۔ پاکستان کا عدم استحکام شمال مغربی علاقوں میں ’طالبانائزیشن‘ کی شکل میں یا جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں قوم پرستوں کی علیحدگی پسندوں کی نہ ختم ہونے والی تحریک بن کر سامنے آیا ہے۔

پاکستان کے تشخص کا راستہ؟
 اس وقت کے پاکستانی رہنماؤں نے کسی واضح راستے کو منتخب کرنے کے بجائے جمہوریت اور اسلامی امارات دونوں راستوں پر چلنے کی کوشش کی اور غیردانستہ طور پر مذہبی، قانونی اور سیاسی ناکامیوں کی ایک ایسی سیریز شروع کردی جو آج پاکستان کے تشخص کی وجہ بنی ہوئی ہے۔
دوسری جانب فرقہ واریت اور قومیت کے تنازعات ملک کے دو بڑے صوبوں کو اپنی گرفت میں لیے ہوئے ہیں۔ پنجاب جو کہ غذائی پیداوار کے لیے زرخیز ہے اور سندھ جو کہ تجارت اور صنعت کے لیے اہم ہے عدم استحکام کا شکار ہیں۔

یہ سب کیوں اور کیسے ہوا؟ سن 1947 میں قیامِ پاکستان کے وقت دو راستے کھلے تھے۔

پاکستان جمہوریت بن سکتا تھا۔ برطانوی سامراج سے اسے حکمرانی کا تجربہ اور جمہوری ادارے وراثت میں ملے تھے۔ پاکستان خود قومی انتخابات، پارلیمانی قراردادوں اور ریفرنڈم جیسے جمہوری عمل کے ذریعے وجود میں آیا تھا۔

پاکستان ایک اسلامی امارات بھی بن سکتا تھا۔ تحریکِ پاکستان اس نظریے پر مبنی تھا کہ ہندوستانی مسلمان ایک قوم کی حیثیت رکھتے تھے، لہذا انہیں ایک علیحدہ ریاست کا حق تھا۔ انہیں برطانیہ سے جداگانہ انتخاب کا حق ملا تھا اور 1937 اور 1946 کے انتخابات میں انہوں نے اپنی اسلامی شناخت کو انتخابی نعروں کی حیثیت سے استعمال کیا۔

لیکن اس وقت کے پاکستانی رہنماؤں نے کسی واضح راستے کو منتخب کرنے کے بجائے جمہوریت اور اسلامی امارات دونوں راستوں پر چلنے کی کوشش کی اور غیردانستہ طور پر مذہبی، قانونی اور سیاسی ناکامیوں کی ایک ایسی سیریز شروع کردی جو آج پاکستان کے تشخص کی وجہ بنی ہوئی ہے۔

محمد علی جناح
ان دونوں راستوں کو اپنانے سے جمہوریت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بانی پاکستان اور پہلے گورنر جنرل محمد علی جناح کے دو متنازعہ فیصلوں نے جمہوریت کی بنیادیں بکھیر دیں۔

محمد علی جناح نے ایک حکم نامے کے ذریعے صوبہ سرحد میں کانگریس کی حکومت کو برخاست کردیا اور نئے انتخابات کرانے کی بجائے وہاں مسلم لیگ کے ایک رہنما کو وزیراعلیٰ بنا دیا۔ جبکہ انہوں نے مشرقی پاکستان کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگالی بولنے والے سامعین سے خطاب میں اردو کو واحد ریاستی زبان قرار دینے کا دوسرا اہم فیصلہ کیا۔

محمد علی جناح کے پہلے فیصلے سے 1953 میں اس وقت کے گورنر جنرل اور سابق بیوروکریٹ غلام محمد کو ملک کی پہلی سویلین حکومت کو برخاست کرنے کا جواز مل گیا۔

تب سے ستائیس برسوں کے دوران ملک کے گورنر جنرلوں، صدور اور فوجی سربراہوں نے دس سویلین حکومتوں کو برخاست کیا جبکہ پاکستان کے تاریخ باقی تینتیس سال براہ راست فوجی حکومت کے سائے میں گزرے ہیں۔

مسٹر جناح کے دوسرے فیصلے کے نتیجے میں مشرقی پاکستان کے بنگالی قومی دھارے سے کٹ گئے اور ساتھ ہی مغربی پاکستان سے تعلق رکھنے والے حکمرانوں کو یہ موقع مل گیا کہ وہ مشرقی پاکستان کی عددی برتری کو قانونی اور سیاسی داؤ پیچ کے ذریعے بےاثر بناتے رہے۔

سن 1971 میں مشرقی پاکستان کے الگ ہوجانے کے بعد فوجی حکمران بار بار سن 1973 کے آئین کے پارلیمانی اور وفاقی تشخص کو نقصان پہنچاتے رہے جس کے نتیجے میں بقیہ ملک کے تین چھوٹے صوبے بھی بےگانہ ہوگئے۔

غیرجمہوری قوتوں پر انحصار
 فوجی حکمران کٹھ پتلے سیاستدانوں اور مذہبی انتہاپسندوں کو قومی سکیورٹی پالیسی اور سیاسی لائحۂ عمل کا حصہ بناتے رہے ہیں۔ اس طرح کے سیاست دان فوجی حکومتوں کے سویلین چہرے فراہم کرتے رہے جبکہ مذہبی انتہاپسند سیکولر حکومتوں کو غیرمستحکم بناتے رہے۔
ڈِکٹیٹرشِپ کے خلاف قانونی تحفظ کی اس وقت دھجیاں اڑگئیں جب سن 1954 میں سپریم کورٹ نے گورنر جنرل کے ہاتھوں سویلین حکومت کی برخاستگی کو ’نظریۂ ضرورت‘ کے اصول کے تحت جائز قرار دیا۔

نظریۂ ضرورت کا یہ اصول قائم رہا ہے اور لگ بھگ ہر سویلین حکومت کی برخاستگی یا فوجی بغاوت کو اس کے تحت جواز فراہم کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں جمہوری اقدار پامال ہوتے گئے۔

دوسری سطح پر دیکھا جائے تو فوجی حکمران کٹھ پتلے سیاستدانوں اور مذہبی انتہاپسندوں کو قومی سکیورٹی پالیسی اور سیاسی لائحۂ عمل کا حصہ بناتے رہے ہیں۔ اس طرح کے سیاست دان فوجی حکومتوں کو سویلین چہرے فراہم کرتے رہے جبکہ مذہبی انتہاپسند سیکولر حکومتوں کو غیرمستحکم بناتے رہے۔

پاکستان کے اس سفر میں امریکی کردار بھی اہم رہا ہے۔ امریکہ نے اپنی فوجی اور مالی امداد کو جمہوری حکومتوں کے خلاف استعمال کیا ہے۔

پہلی بار بڑے پیمانے پر امریکی غذائی اور فوجی امداد سن 1953 کے اواخر میں پاکستان آنا شروع ہوئی، یعنی پہلی سویلین حکومت کی برخاستگی کے بعد۔ اس طرح کی امداد ایک عشرے تک جاری رہی اور پاکستان سوویت یونین کے خلاف امریکی قیادت میں طے پانے والے مختلف فوجی معاہدوں میں شامل ہوتا رہا۔

لیکن سن 1972 میں ایک سویلین حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ کو پاکستان سے مسائل کا سامنا ہونے لگا۔ لیکن امریکہ نے سن 1977 سے پاکستان میں بےتحاشہ پیسہ لگانا شروع کیا جب فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا اور افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف لڑنے کو تیار ہوگیا۔

جنرل مشرف – ماضی کا ایک نیا ورق؟
جبکہ 1988 سے 1999 کے دوران بننے والی سویلین حکومتوں کو ایک عشرے تک امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اور پھر جنرل پرویز مشرف کی حکومت کو 1999 سے امریکی امداد دستیاب رہی ہے تاکہ وہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ لڑیں۔

لیکن اب اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ شاید امریکہ جنرل مشرف سے بیزار ہوگیا ہے۔ بالکل اسی طرح جب ہندوستان سے 1965 کی جنگ کے بعد جنرل ایوب خان سوویت یونین کے قریب ہونے لگے تھے اور امریکہ بیزار ہوگیا تھا۔ یا پھر 1987 میں افغانستان سے سوویت فوجوں کے انخلاء کے بعد بھی امریکہ جنرل ضیاء الحق سے بیزار ہوگیا تھا۔

پاکستان کے سیاسی افق پر پھر ایک سیاسی طوفان اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جیسا کہ ملک کے سیاسی موسم کا نہ ختم ہونے والا کوئی بھنور ہو۔

جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں جلاوطن رہنما بینظیر بھٹو اور نواز شریف ملک واپسی کی باتیں کر رہے ہیں، بالخصوص اقتدار میں تبدیلی کی خاطر۔ لیکن جنرل مشرف اپنے پیش رو فوجی حکمرانوں کی طرح اپنی فوجی کرسی اور آئین کے تحت اسمبلیاں اور حکومتیں برخواست کرنے کے اپنے خصوصی اختیارات بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

لہذا پاکستان کی مختصر داستان یہ ہے کہ یہاں بدعنوان حکمران سیکولر جمہوری قوتوں کو اقتدار سے باہر رکھنے کے لیے مذہبی انتہاپسندوں اور غیرملکی حمایت کا سہارا لیتے رہے ہیں اور جب یہ قوتیں زور پکڑتیں ہیں تو حکمران انہیں قانونی داؤ پیچ میں پھنسا کر ان کی ناکامی کو یقنی بناتے رہے ہیں۔

اور پاکستان گزشتہ ساٹھ برسوں سے اسی بھنور کی گرفت میں ہے۔

نایاب پوسٹرزآزادی کی جدوجہد
برٹش لائبریری سے نایاب پوسٹرز
جشن آزادیجشن آزادی
پاک و ہند: آزادی کی 60 ویں سالگرہ کی تیاریاں
ہند پاک سرحد پر مشترکہ جشن آزادی پاک ہند جشن آزادی
واہگہ اور اٹاری پر مشترکہ موسیقی پروگرام
آزادی کے ساٹھ سال
سٹھیائے نہ تو پاکستان، بھارت فائدے میں رہینگے
کرسٹوفر بیومونٹ تقسیمِ پاک و ہند
سر ریڈکلف کے پرسنل سیکرٹری کی یاداشتیں
اسی بارے میں
ساٹھے پاٹھے
05 August, 2007 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد