ہند پاک مشترکہ جشن آزادی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چودہ اگست واہگہ پر سرحد کے آر پار ہندو پاک میں آزادی کا ساٹھواں جشن ایک ساتھ منایا جایا جائے گیا۔ ہندوستان پاکستان کی آزادی کہہ لیجیے یا ملک کی تقسیم، اس واقعہ کو ساٹھ برس ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان محبت اور دوستی کی فضا قائم کرنے والی ایک تنظیم ’روٹس ٹو روٹ‘ نے ہندوستان اور پاکستان کے فنکاروں کو ایک جگہ جمع کیا ہے۔ ہندوستان کے نامور موسیقار اے آر رحمن، پاکستان کے راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی اور عاطف اسلم کا یہ پروگرام رات گیارہ بجے سے شروع ہو گا اور شب ایک بجے تک چلے گا۔ سماجی تنظیم کے سیکریٹری راکیش گپتا کے مطابق حالانکہ موسیقی کا یہ پروگرام ایک ہو گا لیکن اس کے لیے دو سٹیج بنیں گے، ایک اٹاری اور دوسرا واہگہ سرحد کی طرف۔ دونوں جانب کے عوام جو اس پروگرام کو دیکھ رہے ہو گے ان کے لیے ٹی وی کے بڑے سکرین لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم مل کر اپنے اپنے مفادات کی حد میں رہ کر امن و امان اور بھائی چارے کے ساتھ قدم اٹھائیں تو ہمارے ملکوں کی ترقی ہو سکتی ہے۔ راکیش کے مطابق بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ کے ساتھ پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم اس پروگرام کے میزبان ہوں گے۔ یہ پروگرام دونوں ممالک اپنے اپنے ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کریں گے۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک پہلی مرتبہ آزادی کا جشن ایک ساتھ منائیں گے۔ ہندوستان اور پاکستان بھائیوں کی طرح ہیں اور اس طرح کے لائیو پروگراموں سے ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں۔اور اس طرح ایک ہی پلیٹ فارم پر آکر ہم دنیا کے لیے امن اور دوستی کی مثال قائم کرنے جا رہے ہیں۔ | اسی بارے میں سمجھوتہ کا سفر رکا نہیں19 February, 2007 | پاکستان مشترکہ کانفرنس: بھارتی وفدلاہورمیں17 October, 2003 | پاکستان پاک بھارت مشترکہ گشت14 April, 2006 | پاکستان عید پر بھارت سے بکروں کی درآمد29 December, 2006 | پاکستان پاک بھارت قیدیوں کا تبادلہ30 June, 2006 | پاکستان رہا کیے گئے ماہی گیر بھارت واپس30 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||