’انتخابات وقتِ مقررہ پر ہونگے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نے اسلام آباد میں اخبارات کے مدیروں اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ نہ تو ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا جائے گا اور نہ ہی عام انتخابات ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔ صدر مشرف کی طرف سے یہ وضاحت ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ملک میں لال مسجد میں محصور شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد خودکش حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور لوگ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا شکار ہیں۔ صدر مشرف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات بھی مقررہ وقت پر ہوں گے اور آئینی تقاضوں کے مطابق انتخابات سے قبل نگران حکومت قائم کی جائے گی۔ صدر کا کہنا تھا کہ ان کی ترجیح ان کا ملک اور ان کی عوام ہیں۔ انہوں نے کہا ’انتہا پسند عناصر ملک میں اعتدال پسندوں کے ساتھ محاذ آرائی چاہتے ہیں۔‘ لال مسجد کے خلاف ہونے والے آپریشن میں سرکاری اعداد شمار کے مطابق 102 افراد ہلاک ہوئے جبکہ آپریشن کے بعد ہونے والے خود کش حملوں، بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں اب تک ستاسی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ |
اسی بارے میں ’حکومت مخالف کارروائی کا فیصلہ‘ 16 July, 2007 | پاکستان فوج اپنی غلطیوں کی معافی مانگے‘15 July, 2007 | پاکستان امن معاہدے کی خلاف ورزی: گورنر07 July, 2007 | پاکستان حکومت کو طالبان کا انتباہ11 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||