نجی ٹی وی چینل پر پولیس کا ’حملہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر بلیو ایریا میں واقع نجی ٹیلی وی چینل جیو کے دفتر پر پولیس نے ’حملہ‘ کر دیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت کے دوران جب اسلام آباد میں ہنگامہ جاری تھے پولیس کی ایک بڑی تعداد جیو کے دفتر میں داخل ہو گئی اور عمارت کے اندر آنسو گیس کے شیل فائر کیئے۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے ٹی وی چینل کو ایک ٹیلیفون میں اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کو فوری سزا دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور نقصانات کے ازالے کا وعدہ کیا ہے۔ جیو کے مطابق پولیس نے دفتر کے اندر آنسو گیس کے شیل فائر کیئے اور ان کے دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے نیوز روم میں داخل ہونے کی کوشش کی اور شیشے توڑ دیئے ہیں۔ روزنامہ دی نیوز کے صحافی شکیل انجم نے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کے حملے کے وقت دفتر میں موجود تھےجس کی اوپر کی منزل پر جیو کا دفتر واقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفتر میں دروازے اور کھڑکیاں شیشے کی ہیں جو لاٹھی اور ڈنڈا بردار پولیس نے توڑ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ جیو اور نیوز کے سٹاف کو مار پیٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی اس کارروائی کے وقت پولیس کے اعلی اہلکار عمارت کے باہر موجود تھے۔ وزیر اطلاعات محمد علی درانی کچھ دیر بعد ہی جیو کے دفتر پہنچ گئے اور انہوں نے اس واقع کی سخت مذمت کی۔ ادھر جیو نیوز کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے ٹیلی فون پر کراچی میں جیو کے مرکزی دفتر میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد پورے عملے کو عمارت سے باہر نکال دیا۔ لیکن کچھ گھنٹوں کے بعد بم ڈسپوزل عملے نے عمارت کو کیلئر قرار دیا۔ |
اسی بارے میں انٹرنیٹ، ٹیلی فون سروسز منقطع16 March, 2007 | پاکستان احتجاج، گرفتاریاں: صدارتی ریفرنس کی سماعت آج16 March, 2007 | پاکستان اسلام آباد کے راستے بند16 March, 2007 | پاکستان ’عوام کا جن‘16 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||