ٹی وی چینلوں کی نشریات معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملک کے مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چند نجی ٹی وی چینلوں کی نشریات معطل کر دی گئی ہیں۔ جن ٹی وی چینلوں کی نشریات کو معطل کیا گیا ہے ان میں آج ٹی وی، اے آر وی ون ورلڈ چینل اور جیو ٹی وی شامل ہیں۔ ’آج‘ ٹی وی چینل کی نیوز ریڈر نے گیارہ بجے کے قریب اعلان کیا کہ ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’آج‘ سمیت کئی نیوز چینلوں کی نشریات معطل کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد کے جی ایٹ اور ایف ایٹ سیکٹروں میں کام کرنے والی کیبل کمپنی پیراڈائیز کیبلز کے مطابق نیوز ٹی وی چینلوں کی نشریات پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی حکم پر بند کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ نو مارچ کے بعد شروع ہونے والی وکلاء تحریک کے دوران بھی مختلف مواقعوں پر کیبل ٹی وی چینلوں کی نشریات کو معطل کیا جاتا رہا ہے۔ اسی دوران حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نجی نشریاتی اداروں کے بارے میں پیمرا قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے نجی نشریاتی اداروں کی عمارات، نشریاتی آلات اور ’ڈسٹربیوشن سسٹم‘ کو قبضے میں لینے کے اختیارات حاصل کر لیے ہیں۔ بعد میں میڈیا تنظیموں کی احتجاج پر حکومت نے اس ترمیمی آرڈیننس کو واپس لینے کا اعلان کر دیا اور ٹی وی چینلوں کے مالکان کو کہا کہ وہ اپنے لیے ضابطہ اخلاق متعین کر لیں۔ | اسی بارے میں پیمرا کی نیوز چینلوں کو تنبیہہ26 September, 2007 | پاکستان BBC بلیٹنز:اگلی سماعت26ستمبرکو18 September, 2007 | پاکستان پیمرا ترامیمی آرڈیننس کی واپسی پر متضاد اشارے10 June, 2007 | پاکستان ’نشریاتی ضابطۂ اخلاق بنائیں‘09 June, 2007 | پاکستان آرڈیننس ضابطۂ اخلاق سے مشروط 10 June, 2007 | پاکستان BBC بلیٹنز:اگلی سماعت26ستمبرکو18 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||