BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 June, 2007, 14:21 GMT 19:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نشریاتی ضابطۂ اخلاق بنائیں‘

صدر مشرف
پیمرا ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے صدر مشرف کو اندرون و بیرون ملک تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے
صدر جنرل پرویز مشرف نے سنیچر کو نجی ٹی وی مالکان سے ایک ملاقات میں پیمرا قوانین میں ترامیم کا آرڈیننس مشروط طور پر واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تاہم صدر نے نجی چینلز کی تنظیم پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کو تین روز کا وقت دیا ہے، جس میں اگر اس نے اپنے لیے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا تو یہ ترامیم واپس لے لی جائیں گی۔

راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں کئی نجی ٹی وی چینلز کے مالکان نے شرکت کی۔ حکومت کی جانب سے صدر کے علاوہ وفاقی وزیرِ اطلاعات محمد علی درانی اور ان کے محکمہ کے سیکرٹری اطلاعات بھی موجود تھے۔

ملاقات میں نجی ٹی وی مالکان نے اپنا موقف صدر کے سامنے رکھا کہ کس طرح حکومت کی جانب سے نئی ترامیم ان کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔

یہ کیسے ہو سکتا ہے
 نجی چینلز کو لائسنس میرے دور میں دیئے گئے اور میں انہیں کیسے بند کرنا چاہونگا
صدر مشرف

صدر نے مالکان کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی چینلز کو لائسنس انہیں کے دور میں دیئے گئے اور وہ انہیں کیوں بند کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے چینلز سے اپنا ضابطہ اخلاق خود ترتیب دینے کے لیے کہا۔

حکومت اور صحافیوں کی درمیان پیمرا قوانین میں ترامیم کے نئے آرڈیننسں کے اجراء پر شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ حکومت ان نئے قوانین کے ذریعے ذرائع ابلاغ کی آزادی پر پابندیاں لگانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ حکومت اس الزام کی تردید کرتی ہے۔

پیمرا ترمیمی آرڈیننس سامنے آنے کے بعد صحافیوں نے ملک گیر احتجاج بھی شروع کر رکھا ہے۔

قانون میں نیا کیا؟
دو ہزار دو میں بننے والے ادارے کے نئے اختیارات
میڈیامیڈیا شکنجے میں
کیا حکومت دباؤ کی تاب نہیں لا پا رہی ہے؟
پریس کا احتجاج
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا ملک گیر احتجاج
احتجاجصحافت پر دباؤ
کیا صحافی وقت سے پہلے چلے جاتے ہیں؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد