BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 September, 2007, 10:26 GMT 15:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیمرا کی نیوز چینلوں کو تنبیہہ

پیمرا
پیمرا نے توقع ظاہر کی کہ میڈیا خود احتسابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قواعدوصوابط کا خیال رکھے گا۔
پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کو ریگولیٹ کرنے والی تنظیم پیمرا نے سیٹلائیٹ چینلز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اعلیٰ عدالتوں کے زیر سماعت موضوعات پر بحث مباحثے اور انٹرویوز نشر کرنے سے اجتناب کریں۔

پیمرا کا کہنا تھا کہ ایسے پروگراموں سے ان مقدمات کے میڈیا ٹرائل کا تاثر ابھر سکتا ہے ۔

پیمرا ترجمان نے اپنے بیان میں قرار دیا کہ ایسے پروگرام نہ صرف قابل اعتراض تصور کیے جائیں گے بلکہ یہ ٹی وی چینلوں کے لیے وضع کردہ قواعد و ضوابط کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان نے کسی خاص پروگرام کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ ان پروگراموں کے میزبان مختلف مقررین سے سوالات کرکے اپنی رائے دے رہے ہیں جبکہ یہ لوگ نہ تو جج ہیں اور نہ ہی اپنی رائے کے ذریعے فیصلہ سنانے کے مجاز ہیں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ میڈیا خود احتسابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قواعدوضوابط کا خیال رکھے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ آزادی کے ساتھ ساتھ ذمہ داری اور سنجیدگی کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیے اور قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی۔

تاہم ادارے کے جانب سے اس قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کسی کارروائی کی کوئی دھمکی نہیں دی ہے تاہم میڈیا کو خود احتسابی کا مشورہ ضرور دیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف صدارتی ریفرنس کے دوران بھی پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ایسی ہی تنبیہ کی تھی اور اس وقت بعض نجی ٹی وی چینلز کے پروگرام بند بھی ہوئے تھے۔

اب ایک مرتبہ پھر ملک کی اعلیٰ عدالت ایک انتہائی حساس مسئلے پر غور کر رہی ہے تو وہی صورتحال دوبارہ پیدا ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینلز ایسے پروگراموں کا دفاع کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کا مقصد عوامی آگہی اور اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔

اسی بارے میں
پاکستانی عدلیہ پر دباؤ
20 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد