آرڈیننس ضابطۂ اخلاق سے مشروط | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت نے نجی ٹی وی مالکان کی جانب سے ضابطۂ اخلاق تیار کرنے کی یقین دہانی کی صورت میں پیمرا قوانین میں ترامیم کا آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات انور محمود کا کہنا تھا کہ’ آرڈیننس کی واپسی کا ایک مروجہ طریقۂ کار ہے اور اس میں وقت لگےگا‘۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں جو کچھ لکھا گیا ہے صورت حال بعینیہِ وہی ہے۔ آرڈیننس کی منسوخی کے حوالے سے وزیرِ اطلاعات محمد علی درانی سے منسوب بیان پر جب سیکرٹری اطلاعات سے وضاحت چاہی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیرِ اطلاعات کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ وزیرِ اطلاعات نے سنیچر کی شب ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ آرڈیننس غیرمشروط طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔ اس سے قبل سنیچر کو صدر نے نجی چینلز کی تنظیم پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن ضابطۂ اخلاق کی تیاری کے لیے تین روز کا وقت دیا تھا اور اس صورت میں آرڈیننس واپس لینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں کئی نجی ٹی وی چینلز کے مالکان نے شرکت کی تھی جبکہ حکومت کی جانب سے صدر کے علاوہ وفاقی وزیرِ اطلاعات محمد علی درانی اور ان کے محکمہ کے سیکرٹری اطلاعات بھی موجود تھے۔ ملاقات میں نجی ٹی وی مالکان نے اپنا موقف صدر کے سامنے رکھا تھا کہ کس طرح حکومت کی جانب سے نئی ترامیم ان کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔ صدر نے مالکان کو یقین دلایا تھا کہ ان کی حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی چینلز کو لائسنس انہیں کے دور میں دیئے گئے اور وہ انہیں کیوں بند کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے چینلز سے اپنا ضابطہ اخلاق خود ترتیب دینے کے لیے کہا۔ حکومت اور صحافیوں کی درمیان پیمرا قوانین میں ترامیم کے نئے آرڈیننسں کے اجراء پر شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ حکومت ان نئے قوانین کے ذریعے ذرائع ابلاغ کی آزادی پر پابندیاں لگانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ حکومت اس الزام کی تردید کرتی ہے۔ |
اسی بارے میں ’نشریاتی ضابطۂ اخلاق بنائیں‘09 June, 2007 | پاکستان پیمرا آرڈیننس: حکومت جواب دے08 June, 2007 | پاکستان پیمرا آرڈیننس کےخلاف یومِ سیاہ06 June, 2007 | پاکستان ’تبدیلی انصاف کےتقاضوں کےتحت‘05 June, 2007 | پاکستان ’مشرف حکومت کا آخری نقاب اترگیا‘05 June, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||