BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 April, 2007, 10:49 GMT 15:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیمرا کا ’آج‘ ٹی وی کو نوٹس

آج ٹی وی
’آج‘ کو شو کاز نوٹس عدالتی بحران پر خبریں، تجزیے اور بحث مباحثوں کے پروگرام ٹیلی کاسٹ کرنے پردیا گیا ہے
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ’ آج‘ ٹیلی ویژن چینل کو عدالتی بحران پر خبریں، تجزیے اور بحث مباحثوں کے پروگرام ٹیلی کاسٹ کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کیا ہے اور مطمئن نہ کرنے پر چینل بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔


آج ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز طلعت حسین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی صبح سے لیکر دوپہر تک پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ان کے چینل کی نشریات کو ’آف ایئر‘ کر دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیمرا کے نوٹس کے خلاف آج ٹی وی کی انتظامیہ نے قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایک پٹیشن دائر کی جا رہی ہے۔

طلعت حسین کے مطابق شوکاز نوٹس میں ایک تکنیکی جبکہ تین ادارتی (ایڈیٹوریل) اعتراضات لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں ادارتی اعتراضات کا تعلق چیف جسٹس افتخار چودھری کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر ہونے کے بعد سے پیدا ہونے والے ’عدالتی بحران‘ کی کوریج سے ہے۔

اس سے قبل ’آج‘ کے ڈائریکٹر ارشد زبیری نے نے پیمرا کے نوٹس کے حوالے سے بتایا تھا کہ انہیں اتوار کی شب یہ پہلا نوٹس موصول ہوا جبکہ اس سے قبل کبھی کبھار کسی پروگرام یا شو پر شوکاز نوٹس آتے رہے ہیں کہ اس پروگرام میں فلاں چیز قاعدے قانون کے مطابق نہیں ہے۔

ارشد زبیری کا کہنا ہے کہ پیمرا نے کسی مخصوص پروگرام پر اعتراض نہیں کیا، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایکسٹرنل پبلٹسی ونگ کا اجازت نامہ حاصل نہیں ہے۔ زبیری کے مطابق اب قانون تبدیل ہوگیا ہے اور لائسنس بھی جاری ہوچکا ہے اس لیے انہوں نے اس اجازت نامے کو ضروری نہیں سمجھا۔

’آج‘ ٹی وی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا ’ہوسکتا ہے پشاور میں چیف جسٹس کے اجلاس کی کوریج حکومت کو پسند نہ آئی ہو‘۔

ارشد زبیری نے بتایا کہ عدالتی بحران کی حالیہ صورت ِحال پر جوڈیشل کونسل نے جو ہدایت جاری کی تھیں وہ ان پر عمل پیرا ہیں اگر جوڈیشل کونسل میں پیش ہونے والے وکلاء نے کسی مباحثے میں یا انٹرویو میں کچھ کہا ہے تو یہ ان کے خیالات تھے، تاہم کونسل کے باہر جو ہو رہا ہے وہ میڈیا کی ذمے داری ہے کہ وہ اسے رپورٹ کرے۔

جیو پر حملہ
 عدالتی بحران کے دوران اسلام آباد میں جیو ٹی وی کے دفتر پر حملہ ہو چکا ہے

ارشد زبیری کا کہنا تھا کہ پیمرا کا یہ موقف ہے کہ چینل کے کچھ پروگراموں سے ہنگامہ آرائی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان سے ریاست اور حکومت مخالف رجحان پیدا ہوتے ہیں مگر وہ اس موقف کو درست نہیں سمجھتے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ پیمرا کے ضابط اخلاق کی پیروی کر رہے ہیں جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ہنگامہ آرائی، ریاست اور قومی تشخص کے خلاف پروگراموں کی ہمت افزائی نہیں کی جائے گی۔

آج ٹی وی کے ڈائریکٹر کے مطابق انہیں شوکاز نوٹس کا تین روز میں جواب دینا ہے اگر وہ اس سے مطمئن ہوں گے تو کوئی سماعت نہیں ہوگی بصورت دیگر قانون کے مطابق اس کی سماعت ہوگی اور وہ اس میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ عدالتی بحران کے دوران اسلام آباد میں جیو ٹی وی کے دفتر پر پولیس کے کچھ اہلکاروں نے حملہ کیا تھا۔

اسی بارے میں
پیمرا کا ترمیم شدہ بِل منظور
15 February, 2007 | پاکستان
سیمینار: حکومت کی عدم شرکت
24 November, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد