BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 November, 2006, 15:02 GMT 20:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیمینار: حکومت کی عدم شرکت

سندھ ٹی وی
بندش کی وجہ چینل پر بلوچستان کی حالیہ کوریج ہوسکتی ہے: عطا راجڑ
حکومت کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سندھ ٹی وی کی کیبل کے ذریعے نشریات پر مبینہ پابندی کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔ تاہم حکومت کی جانب سے نہ وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی دورانی اور نہ ہی پمرا کے اہلکاروں نے اس میں شرکت کی جس سے اس مسئلے پر سرکاری موقف کی وضاحت نہیں ہوسکی۔

ایکشن ایڈ نامی غیر سرکاری تنظیم نے ’سندھ ٹی وی پر پابندی اور صحافتی آزادی‘ کے موضوع پر اس سمینار کا انعقاد اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں کیا تھا۔ بحث کے لیئے حکومتی اہلکاروں، صحافیوں، صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں اور صحافتی آزادی کے لیئے کام کرنے والی تنظیموں کے کارکنوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

سندھ ٹی وی کے اسلام آباد میں بیور چیف عطا راجڑ نے بتایا کہ حکومت نے بغیر کسی پیشگی اطلاع یا کاغذی کارروائی کے آٹھ نومبر سے کیبل پر ٹی وی کی نشریات بند کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں سرکاری موقف یہ ہے کہ سندھ ٹی وی کے پاس لینڈنگ رائٹس نہیں تھے، لیکن یہ حقوق تو اب بھی کئی چینلز کے پاس نہیں ہیں لیکن صرف سندھ ٹی وی کو ہی نشانہ بنایا جانا ناقابل فہم ہے۔

عطا راجڑ کے خیال میں اس بندش کی وجہ چینل پر بلوچستان کی حالیہ کوریج ہوسکتی ہے۔

غیر سرکاری تنظیم انٹر نیوز کے مطیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو سندھ، بلوچ یا پختون نام ہی پسند نہیں اور وہ اس نام کے چینلز کو اجازت نہیں دینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ گانے بجانے کی ٹی وی چینلز کی حد تک حکومت نے مکمل آزادی دے رکھی ہے جبکہ خبروں اور اطلاعات کے شعبے میں ایسا کچھ نہیں۔

سیمنار کے منتظمین نے سرکاری موقف کی وضاحت کے لیئے وفاقی وزیراطلاعات محمد علی دورانی اور ٹی وی اور ریڈیو چینلز کے نگران ادارے پمرا کے اہلکاروں کو بھی مدعو کیا تھا لیکن ان کی جانب سے کوئی شریک نہیں ہوا۔ منتظمین کے خیال میں ایسا نہ کرنے سے حکومت نے اپنے موقف کی وضاحت کا ایک اچھا موقع ضائع کر دیا۔

یاد رہے کہ حکومت نے پنجاب میں اس سے قبل ایک اردو ٹی وی چینل اے آر وائی پر بھی پابندی لگا دی تھی لیکن دباؤ کی وجہ سے کچھ عرصے بعد حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا پڑا تھا۔

اسی بارے میں
دلاور کا اغوا: حکومت کی مذمت
22 November, 2006 | پاکستان
سندھ ٹی وی: احتجاج، بائیکاٹ
15 November, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد