BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 November, 2006, 11:55 GMT 16:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ ٹی وی: احتجاج، بائیکاٹ

کراچی پریس کلب سے بدھ کو احتجاجی جلوس نکالا گیا
حکومت کی جانب سے سندھ ٹی وی پر پابندی کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اپوزیشن نے صوبائی اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتے جمعرات کو سندھ ٹی وی کی نشریات پر پابندی عائد کردی تھی۔

کراچی پریس کلب سے بدھ کو احتجاجی جلوس نکالا گیا، جس میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی ، سماجی تنظیموں کے کارکن، ادیب اور مقامی فنکار بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

مظاہرین سندھ ’ٹی وی پر پابندی نامنظور، تیری آواز میری آواز سندھ ٹی وی ، مظلوم کی آواز سندھ ٹی وی‘ کے نعرے لگاتے ہوئے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں دھرنا دیا گیا۔

مظاہرین نے بعد میں سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جہاں اپوزیشن نے کارروائی کا بائیکاٹ کر کے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’سندھ ٹی وی انصاف کی تلاش میں‘ تحریر تھا، جبکہ کئی مظاہرین نے ہاتھوں میں لالٹینیں بھی اٹھائی ہوئیں تھیں۔

اپوزیشن اور صحافی تنظیموں کے رہنماؤں نثار کھوڑو، امین یوسف، خورشید عباسی اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سندھ ٹی وی کی نشریات فوری طور بحال کی جائیں اور اس کی ٹیم کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

احتجاج
کئی مظاہرین نے ہاتھوں میں لالٹینیں بھی اٹھائی ہوئی تھیں

انہوں نے کہا کہ حکومت کو حقیقت بیان کرنا منظور نہیں، سندھ ٹی وی واحد چینل نہیں اس سے قبل متعدد ٹی وی چینلز کے پروگراموں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اظہار کی آزادی اور آزاد صحافت کی بات کی جاتی ہے تو پھر یہ پابندی نہیں ہونی چاہیئے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کسی پروگرام پر اعتراض ہے تو قانونی راستہ اختیار کیا جائے وہ اپنے مطالبات وہاں لے کر جاسکتے ہیں۔

اپوزیشن رہنما نثار کھوڑو نے حکومت سے سوال کیا کہ سندھ ٹی وی کا قصور کیا ہے، اس نے ماہی گیروں کے مسائل بتائے ہیں، اس نے باجوڑ میں حملے کی رپورٹ بتائی ہے اس لیئے اس پر ناراضگی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ تنگ نظری ہے وہ جو عوام کی چھوٹی سی آواز بھی برداشت نہیں کرسکتی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد