سندھ ٹی وی کی نشریات پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان حکومت نے علاقائی ٹی وی چینل ’سندھ ٹی وی‘ کے نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سندھ ٹی وی کے چیف ایگزیکیوٹو افسر ڈاکٹر کریم راجپر کا کہنا ہے کہ بغیر کسی نوٹس یا آگاہی کے یہ نشریات بند کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی شام کو دفتری اوقات کار کے بعد زبانی طور پر یہ حکم جاری کیا گیا۔ ڈاکٹر راجپر کے مطابق’ ہم نے جب پاکستان الیکٹرانک ریگیولرٹری اتھارٹی (پیمرا) سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کے کہنے پر یہ حکم جاری کیا ہے‘۔ سندھ ٹی وی کے چیف ایگزیکیوٹو افسر کے مطابق ان کی ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہونے والے پروگرام ’بولڈ‘ ہوتے ہیں مگر انہوں نے ملک کے خلاف کوئی پروگرام نشر نہیں کیا ہے ۔ ڈاکٹر کریم کا کہنا تھا کہ جو سرکاری لکیریں کھنچی ہوئی ہیں انہوں نے انہیں کبھی عبور نہیں کیا ہے۔ ’اس فریم کے اندر رہ کر جتنے بولڈ پروگرام کرسکتے ہیں کرتے ہیں تاکہ لوگوں کی حقیقی رائے عامہ سامنے آئے‘۔ واضح رہے کہ پاکستان میں جمعرات کے روز اقبال ڈے کی وجہ سے عام تعطیل ہے۔ پاکستان الیکٹرانک ریگیولرٹری اتھارٹی سے جب رابطہ کیا گیا تو شکایتی سیل میں بیٹھے ہوئے ملازمین نے اس بارے میں تفیصل بتانے سے انکار کیا۔ | اسی بارے میں اخبار مالکان کو ٹی وی چینلز کی اجازت22 August, 2006 | پاکستان ’کیبل آپریٹر ممنوعہ چینل دکھا رہےہیں‘22 April, 2006 | پاکستان ’پیمرا آرڈیننس بڑا دھچکا ہے‘ 19 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||