’خیبرٹی وی کیمرہ مین کا اغوا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شمالی ضلع سوات میں پشتو ٹی وی چینل خیبر کے نمائندے کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کے ایک گروپ نے ان کے کیمرہ مین کو اغواء کرنے کے بعد تین گھنٹوں تک زد و کوب کیا اور کیمرہ توڑ دیا۔ یہ واقعہ سوات میں کبل کے علاقے میں جمعہ کو پیش آیا۔ کیمرہ مین تاج رحمان کو بعد میں چھوڑ دیا گیا تاہم رات گئے مشتعل افراد نے ٹی وی کے دفاتر پر حملہ بھی کیا۔ اے وی ٹی خیبر کے شاہین بونیری نے بی بی سی کو سوات سے بتایا کہ انہوں نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی ہے جو اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے شاہین کا کہنا تھا کہ ان کی نیوز ٹیم سوات میں کالعدم تنظیم تحریک نفاذ محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کے داماد مولانا فضل اللہ کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار اور بعد میں رہا کیے جانے کے واقعے کی کوریج کر رہی تھی کہ مولانا کے حامیوں نے ان کے کمرہ مین کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔ ’اسے ایک کمرے میں رکھا گیا اور بیس سے پچیس افراد نے زدوکوب کیا۔ اس کا کیمرہ بھی زمین پر پٹخا گیا۔ تاہم چند مقامی بااثر افراد کی مداخلت پر اس کی رہائی ممکن ہوسکی‘۔ مولانا فضل اللہ نے ایک مسجد میں قائم غیرقانونی ایف ایم سٹیشن سے اپنی شعلہ بیانی کے باعث کافی شہرت پائی ہے۔ وہ ٹی وی، مغربی لباس اور پولیو ویکسینیشن کے شدید خلاف ہیں۔
پولیس نے جمعہ کو انہیں چند مقدمات کے سلسلے میں حراست میں لینے کی کوشش کی تو ان کے حامی ریڈیو پر اعلانات کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو سڑکوں پر لے آئے۔ صورتحال کے بے قابو ہونے کے خدشے پر پولیس نے بعد میں انہیں رہا کر دیا۔ ٹی وی ٹیم ان کے رہائی پر ایک اجتماع سے خطاب کی کوریج کر رہی تھی کہ چند مشتعل افراد نے کیمرہ مین اور رپورٹر سے بدتمیزی کی۔ مولانا فضل اللہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آئندہ انہیں گرفتار کرنے کی کوشش سے باز رہے۔ اپنے سیاہ گھوڑے پر سوار، ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی پہلی اور آخری غلطی ہونی چاہیے۔ اس واقعے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ خیبر ٹی وی کے حکام نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں پشاور:مغوی صحافی رہائی میں کامیاب 21 February, 2007 | پاکستان پچاس روز سے لاپتہ صحافی کے لیےمظاہرہ19 February, 2007 | پاکستان صحافی کی بازیابی، بچوں کا احتجاج18 February, 2007 | پاکستان تشدد کے خلاف صحافیوں کا مظاہرہ01 February, 2007 | پاکستان سینیٹ: صحافیوں کا دوبارہ واک آؤٹ24 January, 2007 | پاکستان اغوا کی کوشش میں صحافی زخمی20 December, 2006 | پاکستان کشمیر: صحافی پر قاتلانہ حملہ17.09.2002 | صفحۂ اول صوفی محمد کو سات سال قید کی سزا21.04.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||