BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اغوا کی کوشش میں صحافی زخمی

باڑہ
باڑہ میں کشیدگی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں نامعلوم نقاب پوشوں نے ایک مقامی صحافی پر حملہ کر کے انہیں زخمی کردیا اور اس کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ واقعہ بدھ کی صبح دس بجے تحصیل باڑہ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مقامی صحافی محمد فاروق گھر سے پریس کلب کی طرف جارہے تھے۔ بی سی ٹو خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے گاڑی سے نکل کر ان کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم صحافی کی طرف سے مزاحمت پر انہیں کلاشن کوف کے بٹ مارے گئے جس سے ان کے سر اور کاندھے پر چوٹیں آئی۔

واقعے کے فوری بعد اے پی اے باڑہ اور پولیٹکل تحصیلدار موقع پر پہنچے اور زخمی صحافی کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا۔

زخمی صحافی محمد فاروق نے بعد میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان انہیں اغوا کرنا چاہتے تھے تاہم مزاحمت پر انہیں زخمی کردیا گیا۔ انہوں نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ ملزمان کی تعداد پانچ تھی اور سب کلاشن کوفوں سے مسلح اور چہروں پر نقاب پہنے ہوئے 72 ماڈل کی سبز رنگ کی کار میں سوار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت پر نہ صرف انہیں مارا پیٹا گیا بلکہ ان کی جیب سے دس ہزار روپے نقد اور ایک موبائل فون بھی چھین کرلے گئے۔

دریں اثناء قبائلی علاقوں میں صحافیوں کی تنظیم ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس خیبر ایجنسی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں مقامی اخباری نمائندے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

واضع رہے کہ چند ہفتے قبل باڑہ ہی سے تعلق رکھنے والے ایک اور صحافی قاضی رؤف کو ایک مذہبی تنظیم کے کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ کئی صحافیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ قبائلی علاقوں میں اخبار نویسوں کے خلاف تشدد کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حکومت تاحال صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد