بحران قابو سے باہر ہو سکتا ہے: بینظیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی پر امن سیاسی عمل کے ذریعے نہ ہوئی تو موجودہ عدالتی بحران قابو سے باہر ہو جائے گا۔ نیو یارک میں رائٹرز ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن کا کہنا تھا ’لوگوں میں بہت اضطراب پایا جاتا ہے اور عدالتی بحران نے عوام کی دکھتی رگ کو چھیڑا ہے، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لوگ کتنے مایوس ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ان تمام قوتوں کو جو پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، تاکہ انتہا پسند عناصر کو پاکستان کے گلی کوچوں میں پائی جانے والی بے چینی کا فائدہ اٹھانے سے باز رکھا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ طالبان دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں جبکہ جنرل مشرف عوامی حمایت نہ ہونے کے باعث دہشت گردی کے خلاف کامیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ’وہ (جنرل مشرف) اس لیے ناکام ہو رہے ہیں کیونکہ وہ عوام کی بجائے فوجی قوت پر انحصار کر رہے ہیں۔ وہ کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں جب فوج میں طالبان کے لیے ہمدردی پائی جاتی ہو‘۔ بے نظیر بھٹو کا کہنا تھا ’نائن الیون کے بعد طالبان کا خاتمہ کر دیا گیا تھا، انہیں شکست ہو گئی تھی، وہ بد دل تھے اور راہ فرار اختیار کیے ہوئے تھے۔ لیکن (پاکستان میں) جمہوریت بحال نہ کی گئی اور طالبان نواز قوتوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع مل گیا اور وہ اب بہت نڈر ہو گئے ہیں‘۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا ’طالبان کی اپنی فوج ہے جسے باقاعدہ تنخواہ دی جاتی ہے، وہ عدالتیں لگاتے ہیں اور جاسوسی کا الزام لگا کر لوگوں کے سر قلم کرتے ہیں۔ نا جائز تعلقات کے شبہ میں لوگوں کا سنگسار کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے قبائلیوں علاقوں میں در حقیقت ایک ریاست قائم کر لی ہے‘۔
بے نظیر بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر رواں سال میں طالبان پر قابو نہ پایا گیا تو وہ پاکستان پر غلبہ پانے کی کوشش کریں گے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف بھی انتہا پسندوں کی موجودگی کو اپنے فوجی اقتدار کی طوالت کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں سماعت ملتوی، مظاہرے ،گرفتاریاں16 March, 2007 | پاکستان ’چیف جسٹس یا اے کلاس قیدی‘ 15 March, 2007 | پاکستان عدالتی بحران پر نظر ہے: امریکہ15 March, 2007 | پاکستان وکلاء کنڈی توڑ کر اسمبلی میں داخل14 March, 2007 | پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان معطل09 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||