BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 June, 2007, 18:12 GMT 23:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پا کستان:ٹی وی چینلز پر نیا سنسر

کیبل آپریٹرز کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس
کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن پاکستان کے رہنماؤں خالد آرائیں، ملک فرقان اور دیگر نے سنیچر کی شام کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا
پاکستان میں کیبل آپریٹرز نے دھمکی دی ہے کہ جو بھی ٹی وی چینل فوج، عدلیہ اور ملکی استحکام کے خلاف بات کرےگا اس چینل کی نشریات دکھائی نہیں جائیں گی۔

یہ دھمکی نیوز چینل کی نشریات براہ رستہ دکھانے پر پابندی کے فوراً دی گئی ہے۔

کراچی میں کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن پاکستان کے رہنماؤں خالد آرائیں، ملک فرقان اور دیگر نے سنیچر کی شام ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز عوامی جذبات کو پس پشت ڈال کر وہی پروگرام بنا اور دکھا رہے ہیں جن کی ہدایت ان کے پالیسی بنانے والے دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پروگراموں کو نشر چینلز کرتے ہیں مگر دباؤ کیبل آپریٹرز پر آتا ہے، بالخصوص آج کل انہیں صارفین کے زبردست رد عمل کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جس کی وجہ افواج پاکستان کے خلاف پروپگنڈہ، عدلیہ پر تنقید اور استحکام پاکستان کے منافی پروگرام ہیں۔

کیبل آپریٹرز رہنماؤں کا دعویٰ تھا کہ جب انہوں نے صارفین کی شکایت پر خود پروگرامز کو دیکھا تو محسوس کیا کہ یہ شکایات بہت جائز تھیں اور اس سے ملک میں انتشار اور عدم اعتماد کی فضا پیدا ہوسکتی ہے۔

فوج و عدلیہ مخالفت کا حصہ نہیں
 کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف چینلز کی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف چینلز کی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے اور جو بھی چینل افواج پاکستان، عدلیہ اور ملکی اسحتکام کے خلاف بات کریگا اس چینل کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اس پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کی کیبل آپریٹرز سے تلخ کلامی بھی ہوتی رہی صحافی انہیں باور کراتے رہے کہ وہ ٹی وی چینلز کی پالیسی کا تعین نہیں کرسکتے۔

کیبل آپریٹرز کے رہنماؤں نے بتایا کہ صوبائی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو چینلز کی مانیٹرنگ کریں گی اور ان کمیٹیوں میں ان کے ہی لوگ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ محب وطن پاکستانی ہیں اس سلسلے میں وہ جائز فیصلہ کریں گے۔

کیبل آپریٹرز نے الزام عائد کیا کہ انہیں کچھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے حملوں کی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور انہیں فیکس بھی کیے گئے ہیں۔

اس پریس کانفرنس میں پاکستان کے محکمہ اطلاعات کے افسران اور سرکاری خبر رساں ادارے کے حکام بھی موجود تھے مگر کیبل آپریٹرز کا کہنا تھا کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے یہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

آگے کیا ہو گا؟
’ڈرائیور اور چپڑاسی گواہی دیں گے‘
آج ٹی وی پیمرا کے ضابطے یا
’آج‘ ٹیلی ویژن کو بند کرنے کی دھمکی
’حملہ ایک سازش‘
جیو ٹی وی پر حملہ، حکومتی سازش کا الزام
سینٹ’الفا بریوو چارلی‘
خفیہ اداروں کی رپورٹس یا ٹی وی ڈرامہ؟
25 روپے فی کنکشن
کیبل ٹی وی صنعت بھی ٹیکس کی زد میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد