کیبل ٹی وی کی فیس میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والی کیبل ٹی وی صنعت پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال سے کیبل آپریٹرز سے پچیس رپے فی کنکشن کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے رہنما رانا ابراہیم نے بی بی سی کو بتایا کہ اس سے قبل کیبل آپریٹرز پر کوئی ٹیکس نہیں تھا صرف پاکستان الیکٹرانک ریگیولیٹری اتھارٹی فی کینکش پانچ رپے فیس وصول کرتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عائد کیا گیا پچیس رپے ٹیکس صارف پر آجائیگا، ہم یہ ٹیکس عوام پر ہی ڈالینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیبل کی ماہانہ فیس دو سو روپے ہے تو اس حکم پر عملدرآمد کے بعد دوسو پچیس روپے ہوجائیگی۔ ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں کتنے کیبل کنکشن ہونگے تو انہوں نے تفیصل بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ جتنے ٹی وی ہیں اتنے ہی کنکشن ہونگے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کیبل گھر بیٹھے تفریح کا مقبول وسیلہ ہے۔ پاکستان میں ٹی وی چینل کی آمد کے بعد کیبل ٹی وی ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔ |
اسی بارے میں پندرہ فیصد مہنگائی کے، گیارہ فیصد دفاع کے05 June, 2006 | پاکستان بجٹ کوریج زیادہ ترمثبت06 June, 2006 | پاکستان ’کیبل آپریٹر ممنوعہ چینل دکھا رہےہیں‘22 April, 2006 | پاکستان کیبل پر جیو چینل کی نشریات بند23 January, 2006 | پاکستان سندھ میں کیبل آپریٹروں کی ہڑتال 20 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||