بارہ مئی کی تحقیقات نہیں ہوں گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر پرویز مشرف نے کراچی میں بارہ مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار چیف جسٹ جسٹس افتخار کو قرار دیا ہے اور سندھ کی صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ بارہ مئی کے واقعے کی کوئی تحقیقات نہیں کی جا رہی ہیں۔ صدر جنرل پرویز مشرف بارہ مئی کے بعد پہلی مرتبہ کراچی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں شہر میں امن امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ صدر مشرف نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ذاتی اختلافات نہیں ہیں۔ ’ریاستی معاملات چلاتے ہوئے ایسی صورتحال پیش آتی ہے جب تعلقات سے بالاتر ہوکر کام کرنا پڑتا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ اگر چیف جسٹس کراچی نہ آتے تو اتنی جانیں ضائع نہیں ہوتیں۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بارہ مئی کو مختلف سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کے ایک جگہ اکٹھا ہونے پر جھگڑا ہوا ہے اس لیے اگر اس میں ملوث ہیں تو سب ہی ملوث ہیں۔ ارباب کا کہنا تھا کہ ’اگر تحقیقات میں چلے جائیں گے تو اس سے امن امان خراب ہوگا، کوئی اپنی غلطی ماننے کو تیار نہیں ہوگا اور اس کو سیاسی مسئلہ بنایا جائے گا۔‘ بارہ مئی کو ہونے والے واقعات سے سندھ کے وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم اور ان کی جماعت مسلم لیگ (ق) نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کو غیرجانبدرانہ جگہ محسوس کیا گیا جہاں ایم کیوایم سمیت تمام لوگ آئے۔ واضح رہے کہ صدر پرویز مشرف کراچی میں اکثر گورنر ہاؤس میں ہی اجلاس اور وفود سے ملاقات کرتے ہیں۔
صدر پرویز مشرف سے متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ملاقات کی اور انہیں اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ پشتون ایکشن کمیٹی کے رہنما شاہی سید بھی صدر سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ صدر مشرف کے اس دورے کو بارہ مئی کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا تھا اور تحقیقات کے حوالے سے کسی پیش رفت کا امکان تھا مگر بظاہر صدر کی طرف سے کوئی ایسا بیان سامنے نہیں آیا۔ بعد میں صدر مشرف نے پورٹ قاسم پر ایل پی جی ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول بنانے کی کوشش کر رہی ہے، امن امان کی صورتحال کو یقننی بنانے کے لیے سخت اقدام اٹھائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’دہشت گردی سے عسکری طریقے سے نمٹا جا رہا ہے اور انتہا پسندی کو تبدیلی کے ذریعے ختم کیا جارہا ہے۔‘ |
اسی بارے میں چیف جسٹس کی واپسی، ہنگاموں میں 34 ہلاک12 May, 2007 | پاکستان ’آزادعدلیہ چاہیےتو سیاست بند کرو‘12 May, 2007 | پاکستان ’سڑکوں پر خون بہہ رہا ہے اور ۔۔۔‘25 May, 2007 | پاکستان ’الطاف حسین پر مقدمہ کروں گا‘22 May, 2007 | پاکستان سندھ حکومت کو جواب کیلیے نو دن22 May, 2007 | پاکستان وکلاء پر ’تشدد‘، تفتیش رک گئی19 May, 2007 | پاکستان ’الطاف پر الزامات کا جائزہ لیں گے‘19 May, 2007 | پاکستان ’جسٹس کو دوبارہ مدعو کریں گے‘18 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||