آئینی پٹیشن اور ریفرنس، تصادم کا خطرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم جوڈیشل کونسل، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت منگل کو اسلام آباد میں کر رہی ہے۔ چیف جسٹس کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے یہ چھٹی پیشی ہو گی جبکہ صدارتی کے خلاف جسٹس افتخار کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی آئینی درخواست کی سماعت بھی منگل کو ہی ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی وکالت اعتزاز احسن جبکہ حکومتِ پاکستان کی وکالت سید شریف الدین پیرزادہ کر یں گے۔ وکلاء تنظیموں نے جسٹس افتخار کی پیشی کے موقع پر ایک بار پھر ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ حکمران مسلم لیگ صدر جنرل پرویز مشرف کے حق میں سپریم کورٹ کے سامنے ایک مظاہرہ کر رہی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ کوئی تین ہزار کے قریب وکلاء اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکن سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر جمع ہیں۔ آج کا مظاہرہ نو مارچ کو صدر کی چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی معطلی کے بعد اسلام آباد میں نکالے جانے والے بڑے احتجاجی مظاہروں میں سے ایک ہے جس میں مظاہرین ’گو مشرف گو‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ سیکولر اور بنیاد پرست سیاسی جماعتوں کے کارکن صدر مشرف سے چیف جسٹس پر لگائے گئے الزامات واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مبصرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس دوران وکلاء اور حکمراں جماعت کے کارکنوں کے درمیان تصادم کی فضاء بن سکتی ہے۔ سپریم کورٹ کے گرد و نواح میں سخت حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
جسٹس افتخار کے چھ وکلاء پر مشتمل پینل کے ایک رکن جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے بی بی سی کو بتایا کہ اعتزاز احسن سپریم جوڈیشل کونسل کی بجائے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے جبکہ ان کے ساتھی وکلاء منیر اے ملک اور علی احمد کرد سپریم جوڈیشل کونسل میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل سے درخواست کی جائے گی کہ وہ سپریم کورٹ میں جسٹس افتخار کی آئینی درخواست پر فیصلے تک صدارتی ریفرنس کی سماعت روک دے۔ آئینی درخواست میں جسٹس افتخار نے انہیں بطور چیف جسٹس غیر فعال بنائے جانے، صدر کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے، جبری چھٹی پر بھیجنے، قائم مقام چیف جسٹسز کے تقرر اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل کو چیلنج کیا ہے۔ ان کی درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد گزشتہ پیشی پر عدالت نے صدر اور دیگر فریقین سے جواب طلب کیا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت کے مشیر سید شریف الدین پیرزادہ جو ملکی تاریخ کے سیاسی اور عدالتی بحرانوں میں حکومتی نمائندگی کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے فنی بنیادوں پر سپریم جوڈیشل کونسل میں حکومت کی وکالت کرنے سے معذرت کرلی تھی، لیکن جسٹس افتخار کی آئینی درخواست کے مسئلے پر انہوں نے حکومت کی وکالت کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ |
اسی بارے میں جسٹس بحران پر اپوزیشن واک آؤٹ23 April, 2007 | پاکستان ’غداری کا حق کسی کو نہیں‘21 April, 2007 | پاکستان یوم احتجاج سے پہلے درجنوں گرفتار20 March, 2007 | پاکستان سماعت ملتوی، صدر کو نوٹس19 April, 2007 | پاکستان سندھ کے چار سو وکلاء پر مقدمہ 19 April, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار کا پرجوش استقبال14 April, 2007 | پاکستان جلوس، تلخ کلامی اور ہاتھا پائی 13 April, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||