یوم احتجاج سے پہلے درجنوں گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیف جسٹس سے روا رکھے گئے حکومتی سلوک کے خلاف بدھ کو ملک بھرمیں یوم احتجاج منایا جارہا ہے۔ پولیس نے اسی دوران اپوزیشن جماعتوں کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ لاہور میں گرفتار شدگان کی بڑی تعداد کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ لاہور پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کل رات پولیس افسران کے ایک ہنگامی اجلاس میں گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا اور پولیس کو ہدایت کی گئی کہ سیاسی جماعتوں کے صرف متحرک کارکنوں کو گرفتار کیا جائے اور لیڈروں کا معاملہ صبح پر چھوڑ دیا جائے۔ اس اجلاس کے بعد لاہور میں پولیس نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز اور جماعت اسلامی کے ’متحرک‘ کارکنوں کے گھروں اور ان کے ڈیروں پر چھاپے مارنے شروع کردیے۔ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اقبال سیالوی نے بتایا کہ پارٹی کے تنظیمی معاملات کے سلسلے میں ایک اجلاس ہورہا تھا جہاں پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا اور پیپلز پارٹی لاہور کی ایک خاتون رہنما ساجدہ میر سمیت تقریباً چالیس کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ نواز اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک مقامی کارکنوں کے گھروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کیس کی بدھ کو سماعت ہونا تھی اور پاکستان بار کونسل نے اسی روز ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے کیس کی سماعت تو تین اپریل تک ملتوی کردی لیکن وکلاء تنظیموں نے ملک گیر یوم احتجاج منانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔اپوزیشن کی جماعتوں نے اس احتجاج میں بھر پور شرکت کا اعلان کر رکھا ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بارایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق لاہور میں وکیلوں کا ایک جلوس ہائی کورٹ سے مال روڈ کے ریگل چوک تک جائے گا۔ مجلس عمل نے ریگل چوک میں جلوس کا استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بےنظیر کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بدھ کے احتجاج میں بھر پور شرکت کی حکمت عملی ترتیب دی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے کارکن وکلاء کے جلوس میں براہ راست شریک ہونا چاہتے ہیں۔ | اسی بارے میں پشاور میں جمعہ کویومِ احتجاج 14 March, 2007 | پاکستان کراچی، کوئٹہ: صحافیوں کا احتجاج16 March, 2007 | پاکستان پاکستان بھر میں احتجاج جاری19 March, 2007 | پاکستان پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل احتجاجاً مستعفی20 March, 2007 | پاکستان جسٹس کے حق میں ملک گیر احتجاج12 March, 2007 | پاکستان معطلی: احتجاج، ہڑتال اور مظاہرے10 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||