سلامتی کا خطرہ برقرار: اسلم بیگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فوجی آپریشن میں اکبر بگٹی کی ہلاکت پر جنرل اسلم بیگ نے بی بی سی اردو سروِس کے صحافی شفیع نقی جامعی سے بات چیت کی ہے۔ اس انٹرویو کا متن حسب ذیل ہے: سوال: کیا پاکستان کے موجودہ حالات سے پاکستان کی سالمیت کو کوئی خطرہ ہے؟ جنرل اسلم بیگ: جی یقیناً ہے، اس لیے کہ بلوچستان میں یہ بات یقینی طور سے ثابت ہوچکی ہے کہ اس میں بھارت ملوث تھا اور ہے۔ حالات جس طرح سے خراب ہوئے ہیں، ہتھیار اور سامان بلوچستان بھیجے گئے، جس طرح سے بلوچستان لبریشن آرمی بنی ہے، اس کا مقصد یہی رہا ہے کہ کیسے بلوچستان کو غیرمستحکم کیا جائے اور یہاں پر جو تحریک چلی ہے پاکستان کے خلاف، خصوصاً بلوچستان لبریشن آرمی کے حوالے سے، کھلی بغاوت کی، جس میں نہ صرف اکبر بگٹی صاحب بلکہ دوسرے قبائلی بھی شامل تھے تو یہ سازش کا نتیجہ ہے جس سے یقیناً پاکستان کی سلامتی کو خطرات تھے اور ہیں۔
تو ان کو قتل کرنے کا میں نہیں سمجھتا کہ کوئی منصوبہ تھاـ یہ حادثہ پیش آیا ہے اور اس کے نتائج جو ہیں وہ یقیناً برے ہیں۔ سوال: تو اس میں آپ نے بھارت کا تو ذکر کر دیا لیکن بلوچستان میں اس کی دفاعی اور جغرافیائی حیثیت کے پیش نظر تو دیگر کئی ملکوں کے مفادات بھی اس خطے سے وابسطہ ہیں جن میں ایران افغانستان اور امریکہ کے ساتھ چین بھی شامل ہے تو ایسی صورت حال میں بلوچستان کا دفاع اب مشکل نہیں ہو گیا ہے؟ جواب: نہیں، میں نہیں سمجھتا کہ بلوچستان کا دفاع مشکل ہو گیا ہے، یقیناً جو بلوچی قبائل ہیں وہ آج سے نہیں بلکہ پچھلے پچاس سال سے اپنے حقوق مانگ رہے ہیں اور اس کے اندر جیسا آپ نے ابھی کہا یہ سازشیں شامل ہوجائیں تو خطرناک صورت حال بن جاتی ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ بلوچستان کے حالات ایسے ہیں کہ جو پاکستان کے قابو سے باہر ہوں۔ جو سازشیں باہر کی ہیں جیسے آپ نے ایران کا تذکرہ کیا، افغانستان کا تذکرہ کیا، امریکہ کا تذکرہ کیا اور اس کی سٹریٹیجک لوکیشن کا وہ اپنی جگہ مسلم ہےـ چین کے اپنے اس علاقے میں مفادات ہیں، اس سب کے باوجود میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ایسی خطرنات صورت حال پیدا ہوگئی ہے کہ ہم یہ کہہ دیں کے یہ علاقہ پاکستان سے الگ ہو جائے گا، اس کے امکانات نہیں ہیں۔ سوال: جرنل صاحب کیا کسی اعتبار سے یہ کہا جائے کہ فوج سے یہ نہ صرف تکنیکی بلکہ فوجی اعتبار سے بھی غلطی ہوئی ہے؟ جواب: یہ باالکل غلطی ہے اور آپ خود غور کریں کہ ایک شخص جو اسی سال کی عمر کا ہے، بیمار بھی ہے اور زندگی کی آخری منزل پر پہنچا ہوا تھا اس سے کیا خطرہ تھا، وہ تو ایک پاسنگ فیز تھے جو آج نہیں تو کل گزر جاتا لیکن یہ واقعہ جو ہوا ہے میں سمجھتا ہوں کہ نادانستہ ہوا ہے، منصوبہ نہیں تھا، یہ نیچے والوں کی کمزوری ہے یا ان کی بددیانتی ہے جو بھی آپ کہہ لیںـ |
اسی بارے میں حکومتی بیان ڈرامہ ہے: امان اللہ کنرانی 28 August, 2006 | پاکستان کوہلو دھماکے سے بگٹی ہلاکت تک 28 August, 2006 | پاکستان بگٹی کی ہلاکت اور پاکستان کا مستقبل28 August, 2006 | پاکستان بلوچستان اور سندھ میں ہڑتال28 August, 2006 | پاکستان بلوچستان، سندھ میں ہڑتال، مظاھرے28 August, 2006 | پاکستان ’مقدمہ مشرف کے خلاف ہو گا‘28 August, 2006 | پاکستان بگٹی اور ساتھیوں کی لاشوں کا مطالبہ29 August, 2006 | پاکستان لاش ورثا کو دی جائے گی: جام 29 August, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||