’مقدمہ مشرف کے خلاف ہو گا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ بلوچ رہنما اکبر بگٹی کے قتل کا مقدمہ میں اور ملزمان کے ساتھ جنرل پرویز مشرف کو بھی نامزد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی کی ہلاکت ماورائے عدالت قتل ہے۔ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے اکبر بگٹی نے ذاتی دشمنی کا نشانہ بنایا۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک کے فوجی حکمرانوں نے1971 کی یاد تازہ کر دی ہے۔’اکبر بگٹی ایک محب وطن شخص تھے اور اگر وہ صوبائی حقوق کی بات کرتے تھے تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے تھا‘۔ نواز شریف نے کہا کہ جب بھی فوج اقتدار پر قابض ہوتی تو پاکستان کو حادثات لاحق ہو جاتے ہیں اور نواب اکبر بگٹی کا قتل بھی ایک ایسا ہی حادثہ ہے جس سے پاکستان کی سالمیت کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ نواز شریف نے کہا سارا ملک اکبربگٹی کے بہیمانہ قتل پر غم زدہ ہیں اور ان کے بھی وہ ہی جذبات ہیں جو اکبر بگٹی کے خاندان کے ہیں۔ انہوں نے کہا سارے ملک کی سیاسی جماعتیں اکبر بگٹی کے ’ماورائے عدالت قتل‘ پر غم زدہ ہیں اور شاید یہی پاکستان کے لیئے امید کی کرن ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ جب وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے تو اس وقت اکبر بگٹی بلوچستان کے وزیر اعلی تھے اور اس دوران انہوں نے ان کو انتہائی محب وطن شخص طور پر پہچانا۔ نواز شریف نے کہا اکبر بگٹی ساری زندگی پاکستان کا حلف اٹھاتے رہے اور انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ، وزیر دفاع، گورنر بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ نواز شریف نے کہا وہ یہ واضح کرنا چاہتے کہ پنجاب کے عوام کو اکبر بگٹی کی ہلاکت پر اتنا ہی غم ہے جتنا بلوچستان کے عوام کو ہے اور فوجی جنرل پنجاب کے نمائندے نہیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کسی سیاستدان کو برداشت نہیں کرتے اور یا تو ان کو ملک سے نکال دیتے ہیں اور جو وہاں رہ جاتے ہیں ان کو قتل کروا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے لوگوں کے جذبات کی قدر نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان ٹوٹ گیا اور اب بلوچستان کے ساتھ بھی وہی رویہ روا رکھا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں مشرف پاکستان کی جان چھوڑیں: نواز 27 August, 2006 | پاکستان احتجاج، ہڑتال، کانفرنس کا اعلان28 August, 2006 | پاکستان بگٹی کی ہلاکت اور پاکستان کا مستقبل28 August, 2006 | پاکستان نواب اکبر بگٹی کی کچھ یادیں27 August, 2006 | پاکستان ’میں ڈائیلاگ کی بات کہتا رہا‘27 August, 2006 | پاکستان بگٹی کی ہلاکت پر شدید ردعمل27 August, 2006 | پاکستان بلوچستان اور سندھ میں ہڑتال28 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||