قرارداد: مشرف وردی سمیت صدر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آج حکمران جماعت نے مسلم لیگ کے سو سالہ تقریبات منانے کے لیے لاہور میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا۔ اس جلسہ میں قرارداد منظور کی گئی کہ صدر جنرل پرویز مشرف فوجی وردی سمیت صدر رہیں۔ انیس سو چھ میں آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام کی سو سالہ تقریبات منانے کے لیے پاکستان کی حکمران مسلم لیگ نے لاہور میں ایک جلسہ کیا۔ اسے پارٹی کے ورکروں کے کنوینشن کا نام دیا گیا تھا۔ پورے شہر میں مقامی حکومتوں نے پارٹی کے بڑے بڑے بینرز لگائے ہوئے تھے۔ زیادہ تر بینروں پر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی تصویریں بنی ہوئی تھیں۔ صوبہ کے مختلف شہروں سے مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے ناظم لوگوں کو بسوں میں بھر بھر کر لائے تھے۔ اس کنوینشن کے لیے پورے صوبہ میں کئی دنوں سے پولیس نے بسوں اور ویگنوں کو تحویل میں لے رکھا تھا۔ مینار پاکستان کے پنڈال میں بھی لاہور کے شہریوں سے زیادہ دیہات سے آنے والے لوگ کثرت سے موجود تھے۔ لوگوں کو پنڈال سے باہر جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔ قرارداد لاہور کی یاد میں بنائے جانے والے مینار پاکستان کے نیچے ایک بڑے بینر پر فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ اس کے ایک طرف بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر تھی اور دوسری طرف فوجی وردی میں ملبوس صدر جنرل پرویز مشرف کا پورٹریٹ۔
صدر جنرل پرویز مشرف کے خطاب کا لہجہ سخت تھا۔ انہوں نے وزیرستان کے حوالہ سے کہا کہ وہ تنبیہ کرتے ہیں کہ غیرملکی دہشت گرد پاکستان چھوڑ دیں ورنہ وہ انہیں جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جنگ ان سے ہے جو دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کی خرابی کا ذمہ دار چند سرداروں کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سردار بلیک میلر ہیں اور بلوچستان میں ترقی نہیں ہونے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان سرداروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ صدر مشرف نے چودہ فروری کو لاہور میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر کہا کہ وہ ان لوگوں سے سختی سے نپٹیں گے جو لندن میں بیٹھ کر یہاں جیلوں میں بند لوگوں کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔ صدر مشرف نے حاضرین سے یہ کہا کہ وہ بادشاہی مسجد کے میناروں کے سائے تلے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ کالاباغ ڈیم سمیت تمام ڈیم تعمیر کریں گے۔ وزیراعظم شوکت عزیز نے بھی جلسہ سے خطاب کیااور کہا کہ حکمران مسلم لیگ اپنی پالیسیوں کی وجہ سے اگلے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے صدر مشرف کو مخاطب کرکے کہا کہ مسلم لیگ کے یہ کارکن ان کے مجاہد ہیں۔ |
اسی بارے میں وردی اتار دیتے تو اچھا ہوتا: امریکہ15 October, 2004 | پاکستان ایم ایم اے کا یوم سیاہ اور احتجاج01 January, 2005 | پاکستان وردی نہیں اتاروں گا: مشرف18 December, 2004 | پاکستان باوردی صدر ٹھیک ہے: سپریم کورٹ13 April, 2005 | پاکستان ’مشرف2007 کے بعد بھی صدر‘17 May, 2005 | پاکستان ’مشرف کا بیان من و عن چھاپا‘ 18 September, 2005 | پاکستان جنرل مشرف کا انٹرویو26 September, 2005 | پاکستان انتخابات وقت پر، شفاف ہوں: بش04 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||