’مشرف2007 کے بعد بھی صدر‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر مشرف 2007 کے بعد بھی صدر کا عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔ شیخ رشید نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ صدر مشرف 2007 کے بعد صدارت کو نہیں چھوڑیں گے کیونکہ ملک کو ان کی ضرورت ہے۔ صدر جنرل مشرف نے بارہ اکتوبر 1999 میں میاں نواز شریف کی حکومت کو ہٹا کر اقتدار سنھالا تھا۔ صدر مشرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے حلیف ہیں اور اب تک پاکستان اب تک سینکڑوں القاعدہ کارکنوں کو امریکہ کے حوالے کر چکا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ 2007 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہوں گے اور ’ انشااللہ وہ جیت جائیں گے‘ ۔ پاکستان میں اگلے پارلیمانی انتخابات 2007 میں ہوں گے۔ پاکستان میں صدر کو پارلیمنٹ اور چاروں صوبوں کی اسمبلیاں منتخب کرتی ہیں۔ صدر پرویز مشرف فوج کے سربراہ اور صدر کے دو عہدے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||