BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’وردی نہ اتاری تو تحریک چلے گی‘

مشرف
صدر جنرل مشرف کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلسِ عمل انہیں صدر کے لیے اعتماد کا ووٹ نہ دے کر پہلی ہی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے
پاکستان میں دینی و مذہبی جماعتوں کے ایک اتحاد متحدہ مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے اس سال کے اختتام تک وردی اتارنے کا اپنا وعدہ پورا نہ کیا تو انکے خلاف تحریک چلانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

وہ بدھ کو لاہور میں پاکستان نیشنل فورم نامی ایک تنظیم کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نےمقامی اخبارنویسوں سے بھی غیر رسمی بات چیت کی ۔

قاضی حسین احمد نے کہا کہ صدر مشرف کا وردی نہ اتارنا آئین کی خلاف ورزی ہو گا اور اس کی سزا آئین کے آرٹیکل چھ میں موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئین کو معطل کیا جانا صاف طور پر مارشل لا لگانے کے مترادف ہوگا جو ان کے بقول اب عوام قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے فوج کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے اور یہ بھی کہا کہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔

متحدہ مجلس عمل اور حکومت کے مابین ایک معاہدے کے تحت اب سے آٹھ ماہ قبل آئین میں سترہویں ترمیم کی گئی تھی۔

متحدہ مجلس عمل کے رہنما اس معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آئین کے تحت صدر جنرل پرویز مشرف اس سال کے آخر تک صدر یا چیف آف آرمی سٹاف میں سے صرف ایک عہدہ رکھنے کے پابند ہیں۔

صدر مشرف سے پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ متحدہ مجلس عمل انہیں بطور صدر اعتماد کا ووٹ نہ دے کر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

اب ایک حالیہ اخباری انٹرویو کے مطابق صدر پرویز مشرف نے واضح طور پر کہاہے کہ انہوں نے ابھی سال کے آخر تک وردی اتارے جانے کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بعض حکومتی حلقے خاص طور پر پیپلز پارٹی پیٹریاٹ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ اسمبلی بھی ان سے وردی کے نہ اتارے جانے کا مطالبہ کر ر ہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد