صحافیوں پر فوج کی نئی پابندی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جانے والے صحافیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر اور منزل کے کوائف فوجی حکام کو بتانے کے پابند ہیں۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں فوجی تعلقات عامہ کے اہلکار میجر فاروق کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے تو یہ پابندی پہلے ہی سے عائد تھی جسے زلزلے کی وجہ سے اب تک نظر انداز کیا جا رہا تھا لیکن اب ان کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریت رکھنے والے صحافیوں کو بھی متاثرہ علاقوں میں جانے کے لیے آئی ایس پی آر سے اجازت لینا ہو گی۔ میجر فاروق نے کہا کہ غیر ملکیوں پر اس ضابطے کی پابندی لازمی ہے جبکہ پاکستانی شہریت رکھنے والوں کے لیے بھی ’بہتر ہے کہ وہ آئی ایس پی آر کو اپنے سفر کی تفصیل سے آگاہ رکھیں‘۔
سنیچر کو بی بی سی کی رپورٹنگ ٹیم کو، جو پاکستانی شہریت رکھنے والے صحافیوں پر مشتمل تھی، نوسہری سے آگے جانے سے روک دیا گیا تھا اور انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مظفر آباد واپس جا کر آئی ایس پی آر کے حکام سے اجازت نامہ حاصل کریں۔ اس اقدام کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کچھ افراد خود کو صحافی ظاہر کر کے متاثرہ علاقوں میں آئے لیکن بعد میں ان کی شناخت غلط ثابت ہوئی۔ میجر فاروق نے کہا کہ ایسے لوگ سکیورٹی کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ فوج کو اپنی نقل و حرکت سے آگاہ رکھنا خود صحافیوں کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اگر وہ کسی مشکل میں ہوں تو ان کی فوری مدد کی جا سکے۔ آٹھ اکتوبر کے زلزلے کے بعد سے دنیا بھر سے صحافی اور امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں آ جا رہے ہیں۔ پاکستانی صحافی اور رضاکار بھی بڑی تعداد میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں، اور اس سے پہلے ان میں سے کسی کی آمد و رفت پر پابندی نہیں تھی۔ امدادی کارروائیوں کے حوالے سے پچھلے دنوں پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا میں کچھ ایسی رپورٹیں آتی رہی ہیں جنہیں فوج کے سینئر حلقوں میں ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا ہے۔ صحافیوں کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھنے کی ضرورت کو اسی صورتحال سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ |
اسی بارے میں زلزلہ امداد بذریعہ ایف ایم ریڈیو09 December, 2005 | پاکستان کراچی میں زلزلہ زدگان کے لیے مظاہرہ08 December, 2005 | پاکستان زلزلہ: دو ماہ بعد بھی وہی حال08 December, 2005 | پاکستان آڈیو، ویڈیو زلزلہ08 December, 2005 | پاکستان ریپ کیس، ملزم ڈاکٹر گرفتار07 December, 2005 | پاکستان زلزلہ:دوسرا بڑا چیلنج درپیش07 December, 2005 | پاکستان زلزلہ: رضاکاروں کی دلچسپی میں کمی 06 December, 2005 | پاکستان زلزلہ زدگان وارڈ میں لڑکی کا ریپ06 December, 2005 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||