اولمپک گیمز: بش بیجنگ جائیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جارج بش بیجنگ میں اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان ڈانا پیرینو نے کہا ہے کہ صدر بش اس دورے میں جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ بھی جائیں گے۔ حقوقِ انسانی کے گروپ اور امریکہ میں اپوزیشن کے رہنما جن میں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صداتی نامزدگی کے امیدوار براک اوباما بھی شامل ہیں، صدر بش سے کہہ رہے ہیں کہ وہ بیجنگ اولمپک کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرنے پر غور کریں۔ جب سے مارچ میں ہونے والے تبتی مظاہرے دبائے گئے ہیں، چین کے حقوقِ انسانی کا ریکارڈ پر کافی لے دے ہو رہی ہے۔ چیین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فسادات میں بیس افراد کو ہلاک کیا تھا جبکہ تبت کے گروپوں کا الزام ہے کہ سینکڑوں پُرامن احتجاج کرنے والوں کو مار دیا گیا ہے۔ کئی عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ وہ بیجنگ کے طرز عمل پر احتجاج کرتے ہوئے اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بش کا ارادہ شروع سے ہی اس تقریب میں شریک ہونے کا تھا لیکن انہوں نے اس کے لیے فوری طور پر منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔ |
اسی بارے میں اولمپک مشعل چینی حکام کےسپرد30 March, 2008 | کھیل اولمپک بائیکاٹ کی اپیل مسترد29 March, 2008 | کھیل اعصام اولمپکس میں شرکت کے خواہشمند29 March, 2008 | کھیل پیرا گوئے نے عراق کو ہرا دیا25 August, 2004 | کھیل اولمپکس سے انڈیا کی مایوسی20 August, 2004 | کھیل اولمپکس اور مسلم خواتین13 August, 2004 | کھیل اولمپکس 2012 لندن میں ہونگے 06 July, 2005 | کھیل سخت سکیورٹی میں اولمپک کا آغاز 13 August, 2004 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||