اولمپک بائیکاٹ کی اپیل مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ اور کئی دوسرے یورپی ملکوں نے بیجنگ میں اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ یہ تقریب اگست میں ہونے والی ہے۔ بائیکاٹ کی اپیل انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے کی گئی تھی جن کا کہنا ہے کہ تبت میں احتجاج کو کچلنے کے خلاف چین کو ناپسندیدگی کا ایک سخت پیغام ملنا چاہیے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ یورپی یونین انسانی حقوق کے حوالے سے چین کا نوٹس لے رہی ہے۔ تبت کے معاملے کو سلوینیا میں ہونے والے یورپی یونین کے دو روزہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا تھا۔ سلوینیا کے وزیرخارجہ دیمتری روپل نے جو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس کی میزبانی کر رہے تھے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے۔ تاہم کچھ یورپی ملکوں نے جن میں چیکو سلواکیہ اور پولینڈ نے عدم شرکت کا اعلان کیا ہے۔ چیک صدر اور پولش وزیراعظم نے افتتاحی تقریب میں نے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر نے بھی کہا ہے کہ جرمن چانسلر بیجنگ جانے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے، اس لیے اس کا منسوخی یا تبت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک یورپی ملک جس کے وزیراعظم بیجنگ کی افتتاحی تقریب میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں برطانیہ ہے اور خود برطانیہ دو ہزار بارہ کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کرنے والا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’یہ ہم سب کے لیے انتہائی اہم ہے کہ اولمپکس کھیل کامیابی سے آگے چلیں‘۔ | اسی بارے میں اولمپک مشعل: کڑے حفاظتی انتظام28 March, 2008 | کھیل اولمپک مشعل روشن کر دی گئی24 March, 2008 | کھیل اولمپک مشعل پاکستان آئےگی11 February, 2008 | کھیل چین: اولمپکس کے ٹکٹوں کی فروخت28 October, 2007 | کھیل آلودگی تماشائیوں کے لیے خطرہ17 August, 2007 | کھیل بیجنگ گیمز ایک سال، تقریبات شروع08 August, 2007 | کھیل کچھ کھیل ملتوی کیےجا سکتےہیں08 August, 2007 | کھیل 2014 سرمائی اولمپکس سوچی میں05 July, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||