چین: اولمپکس کے ٹکٹوں کی فروخت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بیجنگ میں ہونے والی سن دو ہزار آٹھ کی اولمپکس کے منتظمین نے کہا ہے کہ منگل سے چین میں لوگوں کے لیے ساڑھے اٹھارہ لاکھ ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ منتظمین نے کہا کہ ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فروخت کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے چین میں اپریل میں اولمپکس کے ٹکٹ لاٹری کی بنیاد پر پیش کیے گئے تھے۔ اس وقت افتتاحی اور اختتامی تقریب اور مختلف مقابلوں کے لیے تقریباً سولہ لاکھ ٹکٹ تقسیم ہوئے تھے۔ بیجنگ اولمپکس کے لیے ستر لاکھ ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے جن میں سے پچاس لاکھ سے زیادہ میزبان ملک کے لیے ہیں۔ ابتدائی طور پر دیے جانے والے ٹکٹوں کی طرح اس بار بھی ٹکٹ حاصل کرنے والے فرد کا چین میں رہائشی پتہ ہونا لازمی ہے۔ تائیوان، مکاؤ اور ہانگ کانگ کے رہائشی اس پیمانے کے تحت ٹکٹ لینے کے اہل نہیں ہیں۔ منتظمین نے فی کس پچاس ٹکٹوں کی حد مقرر کی ہے۔ ٹکٹوں کی ٹاؤٹوں کے ذریعے | اسی بارے میں بیجنگ گیمز ایک سال، تقریبات شروع08 August, 2007 | کھیل آلودگی تماشائیوں کے لیے خطرہ17 August, 2007 | کھیل ’بیجنگ ٹورنامنٹ تیاری میں مددگار‘03 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||