کچھ کھیل ملتوی کیےجا سکتےہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولمپکس چیف ژاک روگ کا کہنا ہے کہ 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں فضائی آلودگی کی وجہ سے کچھ کھیلوں کو ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ سن 2008 کے بیجنگ اولمپِک گیمز شروع ہونے سے ٹھیک ایک سال قبل بولتے ہوئے بین الااقوامی اولمپکس کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ چھوٹے دورانیے کے گیمز میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا لیکن سائکلنگ جیسے مقابلوں کو ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ آلودگی کو کم کرنے کے لیے بیجنگ نے اربوں پاؤنڈز خرچ کر دیے لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ بہت ساری فیکٹریوں کو بند کر دیا گیا جبکہ کئی فیکٹریوں کو شہر سے باہر منتقل کر دیا گیا تاہم مسلسل تعمیراتی کام اور کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے فضا کومزید آلودہ بنا دیا۔ بیجنگ کی آلودہ فضا اور بے تحاشہ ٹریفک پر بیجنگ کےاولمپکس آرگنائزز اور انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کی فکر سے تو سب واقف ہیں لیکن اس موضوع پر مسٹرژاک روگ کا یہ اب تک کا سب سے سخت بیان ہے۔ بیجنگ میں بی بی سی نیوز کے جیمز رینالڈ کا کہنا ہے کہ چین شاندار اولمپکس کے انعقاد کے لیے نئی سڑکیں، نئے نئے سٹیڈیم اور دیگر سہولیات کی تعیمر پر لاکھوں پاؤنڈ خرچ کررہا ہے لیکن اگر شہر کی فضا ہی صاف نہ ہوئی تو ان تمام چیزوں کا کوئی مطلب نہیں ہوگا۔ آسٹریلیا کی اولمپکس کمیٹی کے صدر جان کوٹس نے پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے ایتھلیٹس گیمز شروع ہونے سے ذرا پہلے ہی وہاں پہنچیں گے تاکہ انہیں صحت کے مسائل نہ ہوں۔
انٹرنیشنل اولمِپک کمیٹی یعنی آئی او سی کا کہنا ہے کہ چین نے اولمپِک گیمز کے لیے ’مضبوط بنیادیں‘ قائم کرلی ہیں۔ اس سلسلے میں بدھ کو چین میں 63 پروگرام سرکاری سطح پر منعقد کیے گئے اور انٹرنیشنل اولمپِک کمیٹی کے سربراہ نے بھی اس موقع پر چین کا دورہ کیا ہے۔ لیکن حقوق انسانی کی تنظیمیں اس موقع پر بچوں سے مزدوری، تبت میں انسانی حقوق کی پامالی اور سوڈان جیسے غریب ممالک کو چین کی جانب سے اسلحے کی فروخت جیسے مسائل اٹھا رہے ہیں۔ سوڈان اور تبت دو ایسے معاملات ہیں جن پر تنازعات پیدا ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ ایک چینی کمپنی کا لائسنس اس لیے واپس لے لیا گیا کیونکہ اس نے اولمپِک گیمز کے لیے ٹی شرٹ جیسی یادگاری اشیاء بنانے کے لیے بچوں سے کام کرایا۔ | اسی بارے میں بیجنگ گیمز ایک سال، تقریبات شروع08 August, 2007 | کھیل اولمپک دوہزار آٹھ کا نشان | کھیل اولمپک مشعل بلند ترین چوٹی پر03 January, 2007 | کھیل ’بیجنگ ٹورنامنٹ تیاری میں مددگار‘03 August, 2007 | کھیل الوداع اولمپکس 200429 August, 2004 | کھیل وینکوور میں سرما اولمپکس | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||