BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 March, 2008, 01:16 GMT 06:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپک مشعل: کڑے حفاظتی انتظام

اولمپکس مشعل
پاکستان ان انیس ممالک میں شامل ہے جن سے اولمپک کی مشعل اپنے سفر کے دوران گزرے گی
پاکستان میں سولہ اپریل کو پہنچنے والی اولمپک مشعل کے لیے اسلام آباد تک کے راستے اور اختتامی تقریب کے لیے کڑے حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے تا کہ اس موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔

یہ یقین دہانی کا اظہار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے اسلام آباد میں چینی سفیر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان انیس ممالک میں شامل ہے جن سے اولمپک کی مشعل اپنے سفر کے دوران گزرے گی اور یہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اس موقع کو یادگار بنائیں اور دنیا پر یہ واضح کر دیں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔

اسلام آباد میں اولمپک مشعل کا سفر ساڑھے پانچ کلو میڑ پر محیط ہوگا اور اس دوران مشعل جناح ایوینیو ڈی چوک سے شروع ہو گا اور پارلیمنٹ ہاؤس، پریزیڈینسی، سپریم کورٹ اور دیگر اہم عمارتوں کے سامنے سے گزرتے ہوئے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد تک پہنچے گی اور وہاں لیاقت جمنازیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہنا ہے کہ یہ تقریب بہت شاندار ہو گی۔ اس میں ثقافتی شو بھی ہوگا جس میں چین سے آنے فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس تقریب کے بعد مشعل بھارت روانہ ہو جائے گی۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے ہی پاکستانی عوام کو اولمپک مشعل کی آمد کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے ٹی وی اور ریڈیو پر سیمینار اور دیگر پروگرامز کا انعقاد ہوگا اور اس سلسلے میں کراچی اور لاہور میں ثقافتی شوز منعقد کیے جائیں گے۔

اس پریس کانفرنس میں چین کے سفیر بھی موجود تھے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی حکام اولمپک مشعل کی تقریب بہت احسن طریقے سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اس تقریب میں بھر پور شرکت کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ بیجنگ اولمپک کے لیے پاکستان کی صرف ہاکی کی ٹیم ہی کوالیفائی کر سکی ہے جبب کہ ایتھلیٹ اور تیراک وائلڈ کارڈ انٹری پر شرکت کریں گے۔

کرکٹٹونٹی ٹونٹی کرکٹ
اولمکپس کھیلوں کے لیے آئیڈیل ہے: آئی سی سی
روس میں جشنسوچی کی کامیابی
2014 کی سرمائی اولمپک روسی شہر سوچی میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد