سٹیو وا آسٹریلوی ایتھلیٹس کے معاون | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کپتان سٹیو وا نے بیجنگ اولمپکس 2008 کے لیے اپنے ملک کے ایتھلیٹس کو تیاری میں مدد دینے کی ذمہ داریاں قبول کر لی ہیں۔ وا کے علاوہ والابیز رگبی یونین کے کپتان جوہن آلیس اور پیراکی میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی سوسئی اونیل بھی چین جانے والے ایتھلیٹس کے آسٹریلوی دستے کے رابطہ افسروں میں شامل ہوں گی۔ آسٹریلوی اولمپکس کمیٹی کے سربراہ جوہن کوایٹس کا کہنا ہے کہ ’سٹیو نہ صرف چمپئن ایتھلیٹس ہیں بلکہ تحریک پیدا کرنے والے لیڈر بھی ہیں‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ’سوسئی، جوہن اور سٹیو کے پاس بے پناہ تجربہ ہے‘۔ سٹیو وا دو ہزار چار میں کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے اور انہوں نے 168 ٹیسٹوں میں دس ہزار نو سو ستائس رنز بنائے تھے۔ انہوں نے ستاون ٹیسٹوں اور ایک سو چھ ایک روزہ میچوں میں اپنی ٹیم کی قیادت کی۔ آلس کی قیادت میں آسٹریلیا نے رگبی میں 1999 کا ورلڈ کپ جیتا۔ اس کے علاوہ وہ ایتھنز کے 2004 اولمپکس میں بھی آسٹریلیا کے لیے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سوسئی اونیل نے 1996 کے اٹلانٹا گیمز میں دو سو میٹر کا بٹرفلائی مقابلہ جیتا اور اس کھیل میں انہیں 2000 کے سڈنی اولمپکس تک کوئی نہیں ہرا سکا۔ انہوں نے سڈنی اولمپکس دو سو میٹر کے فری سٹائل مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ | اسی بارے میں اولمپک مشعل بلند ترین چوٹی پر03 January, 2007 | کھیل اولمپکس 2012 لندن میں ہونگے 06 July, 2005 | کھیل 2012 اولمپکس لندن کو مل گئے06 July, 2005 | کھیل اولمپکس ہوئےتو لندن کیسا ہوگا09 November, 2004 | کھیل ہاکی: اولمپک کے بعد تبدیلیاں12 September, 2004 | کھیل اولمپکس: آخری ایونٹ میں بدمزگی29 August, 2004 | کھیل الوداع اولمپکس 200429 August, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||