اولمپکس: آخری ایونٹ میں بدمزگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹلی کے سٹیفانو بالدینی نے آدمیوں کی میراتھن دوڑ میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے اور اس طرح 2004 کی اولمپکس کا آخری بڑا ایونٹ اختتام کو پہنچا۔ لیکن آخری ایونٹ میں بدمزگی اس وقت ہو گئی جب ریس میں سب سے آگے برازیل کے واندیرلائی دی لما پر ایک شخص نے حملہ کر دیا۔ ابھی ریس ختم ہونے میں چار میل باقی تھے۔ لیکن اس کے بعد بالدینی دی لیما سے آگے نکل گئے۔ چاندی کا تمغہ امریکہ کے کیفلیزغی کے حصے میں آیا جبکہ دی لیما کو کانسی کا تمغہ ملا۔ اس شخص کو فوراً گرفتار کر لیا گیا۔ وہ شخص ایک مذہبی بینر اٹھائے ہوئے تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ وہ شخص ہی ہے جس نے گزشتہ برس برٹش گرینڈ پری کے دوران بھی بدمزگی پیدا کی تھی۔ اب انتیسویں اولمپکس کے مقابلے 2008 میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونگے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||