اعصام اولمپکس میں شرکت کے خواہشمند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیائے ٹینس کے ابھرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بیجنگ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔ اپنے ان مقاصد کا اظہار اعصام الحق نے ہفتے کو ایک مشروب ساز ادارے کی جانب سے سپانسر شپ حاصل کرنے کی ایک تقریب میں کہی۔ اعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں ایک سو سینتیسویں نمبر پر ہیں اور اولمپکس کے ڈرا میں شامل ہونےکے لیے انہیں عالمی درجہ بندی کے پہلے سو کھلاڑیوں میں شامل ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنا یہ ہدف اولمپکس سے پہلے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ مشروب ساز ادارے کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر مریم ِخان نے کہا کہ ان کا ادارہ اعصام الحق کو کوچنگ اور تربیتی سہولتوں میں تعاون کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اعصام کے ساتھ سپانسر شپ کا یہ معاہدہ ایک سال کا ہے لیکن اسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں برازیل سے تعلق رکھنے والے کوچ روڈریگو نیسمینٹو بھی تقریب میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 1990 سے ٹینس کے کھیل سے بحیثیت کھلاڑی اور کوچ کے منسلک ہیں اوروہ اہم ٹینس کھلاڑیوں آرنیکس سانچز اور مونیکا سیلز کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اعصام الحق ایک محنتی کھلاڑی ہیں اور وہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اعصام اولمپکس میں شرکت کے لیے پہلے سو کھلاڑیوں میں آنے کا اپنا ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ان کے لیے بہت دکھ کی بات ہے کہ پاکستان کی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ میں تیسرے گروپ میں ہے اور جب دو سال پہلے انہوں نے پاکستان کی طرف سے ڈیوس کپ میں حصہ لیا تھا تو پاکستان پہلے گروپ میں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بار پاکستان کی طرف سے ڈیوس کپ کھیلیں گے اور ان کی خواہش ہے کہ جلد ہی پاکستان دوبارہ ڈیوس کپ کے پہلے گروپ میں آ جائے۔ اعصام الحق نے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان کے لیے مزید اعزاز حاصل کریں گے بلکہ پاکستان میں ابھرتے ہوئے ٹینس کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ | اسی بارے میں بہتر ٹینس کےلیے بہترنظام ضروری12 August, 2007 | کھیل اعصام ومبلڈن سے باہر ہو گئے28 June, 2007 | کھیل ومبلڈن: اعصام الحق کا عمدہ آغاز26 June, 2007 | کھیل پاک بھارت ٹینس سیریز ہر سال09 November, 2006 | کھیل ڈیوس کپ: پاکستان کی شکست09 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||